پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

رہنماؤں کی کتنی بڑی تعداد نے جہانگیر ترین کے ساتھ چلنے کی حامی بھر لی، بڑا انکشاف

datetime 2  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین سے وزیر اعظم کے مشیر ملک نعمان احمد لنگڑیال نے لاہور میں ملاقات کی۔ جس میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں نئی پارٹی کے قیام اور نام کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔

علاوہ ازیں 70سے زائد موجودہ اور سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کے ساتھ چلنے کی حامی بھر لی ہے،پارٹی کے قیام کے اعلان کے ساتھ ہی شمولیت کے رجحان میں مزید تیزی آئے گی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کی اکثریت نہ صرف سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین اور ان کے قریبی ساتھیوں سے رابطے میں ہیں بلکہ مستقبل میں ان کے ساتھ چلنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سے آئندہ ہفتے باضابطہ طور پر اپنی پارٹی کے قیام کا اعلان بھی متوقع ہے، جہانگیر ترین پارٹی کے قیام کا اعلان پریس کانفرنس میں کریں گے۔ذرائع کے مطابق کچھ رہنما دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر بھی گامزن ہیں اور جیسے ہی جہانگیر ترین کی جانب سے سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کیا جائے گا شمولیت کے رجحان میں مزید تیزی آئے گی۔

بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کا امکان ہے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا ہ اور سندھ سے پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت نے بھی جہانگیر ترین کو حمایت کا یقین دلا دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ فواد چودھری بھی جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…