کوئٹہ(این این آئی) مغربی بائی پاس پر بچے کو بچاتے ہوئے 5 افراد کنویں میں گرگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی بائی پاس پر ایک بچہ کنویں میں گرا جسے بچانے کی کوشش میں 5 افراد کنویں میں جاگرے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کو موقع پر طلب کرلیا گیا ہے اور تمام افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔