منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا

datetime 2  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( این این آئی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیا ست سے دستبردار ہو نے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ 9مئی کو جس طرح قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے وہ قابل مذمت ہے ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔

انہوں نے 9مئی کو ہو نے والے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ جس انداز میں پاکستان کی ملکیت کو نقصان پہنچایا گیا وہ قابل مذمت ہے اس قسم کے واقعات کی بھر پور مخالفت بھی کر تے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مجھ سمیت کوئی بھی شہری ایسا نہیں ہوگا جو 9مئی کے واقعات کی مذمت نہیں کرے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے ، ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے اور اسے فروغ بھی دیا ہے موجود سیا سی صورتحال کی پیش نظر سیا ست سے دستبر دار ی کا اعلان کرتاہوں ۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذات اور پارٹیوں سے نکل کر پاکستان کے بہترمستقبل کے لئے سوچیں میری تمام نیک تمنائیں پاکستان اور پاکستان کے عوام کے ساتھ ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بے گناہ گرفتار افراد کو انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے نیک نیتی کے ساتھ 3سال 7مہینے پنجاب کے عوام کی خدمت کی ہے ،میرا ضمیر مطمئن ہے تقریباًچودہ ماہ سے عدالت میں کیسز کا سامنا کر رہا ہوںاورایکٹو سیاست سے دور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل جو سیا سی صورتحال چل رہی ہے اس وجہ سے سیا ست سے بریک لوںگا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…