جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

موجودہ حکومت ہماری نہیں پی ڈی ایم کی ہے، کیپٹن (ر) محمد صفدر

datetime 2  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ یہ حکومت ہماری نہیں بلکہ پی ڈی ایم کی حکومت ہے، تحریکیں چلتی رہتی ہیں، سیاسی جماعتیں ہارتی جیتتی ہیں، شہدا کے لواحقین کے دلوں پر کیا گزری ہوگی۔لاہور کی ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

محمد صفدر نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ میں 6 سال سے کیس بھگت رہا ہوں، ہم پورا ایک سال نیب کی عدالت میں پیش ہوتے رہے، جھوٹے کیس بنانے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے، میں بغاوت کا مقدمہ بھی بھگت رہا ہوں،غلط کیس بنانے والوں کے خلاف بھی کیس بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے ہر دفعہ سوال ہوتا ہے کہ میاں صاحب کب آئیں گے، نواز شریف انصاف پر یقین رکھتے ہیں، شہبازشریف اور اسحاق ڈار ملک کو اس دلدل سے نکال رہے ہیں، آنے والا بجٹ اچھا آئے گا، یہ حکومت ہماری نہیں پی ڈی ایم کی حکومت ہے۔محمد صفدر کا کہنا تھا کہ جو کام بھارت نہیں کر سکا چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ایجنٹوں سے کروا دیا، جو ملک کے دفاع کے لئے لڑ رہے ہیں ان کے جذبات پر حملہ ہوا۔تحریکیں چلتی رہتی ہیں، سیاسی جماعتیں ہارتی جیتتی ہیں، شہدا کے لواحقین کے دلوں پر کیا گزری ہوگی۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی کی گرفتاری پر کوئی بات نہیں کروں گا، جو بھی ہو اس ملک کیلئے بہتر ہو، سب سے بڑی خوشی یہ ہے کہ ملک جمہوریت کے راستے پر چل پڑا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…