جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

شاہ محمود سے جیل میں ملاقات ،دو دن میں کیا ہو گا؟ پی ٹی آئی رہنما محمود مولوی نے اندر کی خبر دے دی

datetime 2  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کے ہمراہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے ملنے والے محمود مولوی نے دعوی کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی سے جیل میں ملاقات خوش آئند تھی، نتیجہ دو دن میں سامنے آجائے گا۔خصوصی گفتگومیں انہوں نے کہاکہ عام انتخابات اکتوبر میں ہوتے نظر آرہے ہیں۔

9مئی کے بعد صورتِ حال بدل گئی، اس وقت تحریک انصاف کا سائیڈ میں ہونا مسئلے کا حل نہیں۔محمود مولوی نے کہا کہ نواز شریف بھی نااہل ہوئے تھے، بے نظیر بھٹو نے بھی پارٹی امین فہیم کے حوالے کی تھی۔نئی سیاسی جماعت میں شمولیت سے متعلق سوال پر منحرف رکن پی ٹی آئی نے کہاکہ دو تین روز میں چیزیں واضح ہوجائیں گی،مشاورتیں جاری ہیں، پی ٹی آئی کی خالی جگہ پرکوئی نہ کوئی پارٹی توآئیگی۔انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین سے میری کوئی بات نہیں ہوئی ہے، علیم خان، چوہدری سرور بھی بہت متحرک ہیں، موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کہیں نظرنہیں آرہے۔محمود مولوی نے کہاکہ آزادحیثیت سے الیکشن میں نہیں اتریں گے، کچھ نہ کچھ سامنے آجائی گا،سیاست میں آنے یاالیکشن لڑنے کامیراکوئی پروگرام نہیں ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…