اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پرویز خٹک بھی ہمت ہار گئے، پی ٹی آئی کا عہدہ چھوڑنے کااعلان

datetime 1  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے پی کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات کو دیکھ رہا ہوں، 9مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کر چکا ہوں۔پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے اس ماحول میں چلنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں اورپارٹی ورکر سے مشورہ کرکے طے کروں گا، جو پراپیگنڈا ہو رہا ہے وہ درست نہیں، سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل اسد عمر بھی پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے دستبردار ہو چکے ہیں اور عمران خان کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کے لیے جو 7رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اس میں بھی پرویز خٹک کا نام شامل تھا۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…