منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

جون، جولائی اوراگست میں کتنی بارشیں ہوں گی؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

datetime 1  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) محکمہ موسمیات نے جون، جولائی اور اگست میں ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جون،جولائی اوراگست 2023 کا آؤٹ لک جاری کردیا، جس کے مطابق ملک کے بیشتر مقامات پر ان تین ماہ کے دوران معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں، تاہم شمالی علاقہ جات کے چند مقامات پر معمول سے کچھ زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں سمیت مغربی حصے میں معمول کے مطابق بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ اس سیزن کے اختام پر بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اوربلوچستان میں بارشوں میں اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔درجہ حرارت کے بڑھنے سے کے پی کے بالائی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں کی برف پگھلنے کے عمل میں تیزی آسکتی ہے جس کے باعث دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتاہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس سیزن میں بارشیں کم ہونے اور درجہ حرارت زائد رہنے کا امکان ہے جبکہ زرعی زمین میں نمی میں بھی کمی آسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے آؤٹ لک کے مطابق ملک کے جنوبی حصے میں خریف کی فصلوں اور سبزیوں کے لیے اضافی پانی کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…