بدھ‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2026 

شیخ رشید کے گھر پر چھاپہ

datetime 31  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی )سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ آج صبح پھر میرےگھر پر چھاپہ پڑا ۔ رینجر ز،پولیس اور سول کپڑوں میں 90لوگ میرے گھر میں داخل ہوئے۔میرے گھر کے دروازے توڑے گئے میں گھرمیں موجودنہیں تھا،میرے ملازمین کومارکرانکابازوتوڑدیا گیا۔شیخ رشید نے الزام لگایا کہ میری گاڑیاں، لائسنسی اسلحہ اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی لےگئے۔

علاوہ ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ تین آدمیوں کو میرے قتل کا ٹاسک دے دیا گیا ہے، میری جان کو خطرہ ہے،موت اور حیات کی کشمکش میں ہوں، القادر ٹرسٹ کیس میں جھوٹی گواہی نہیں دے سکتا، ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور توڑ پھوڑ کی جا رہی ہے،چیف جسٹس آف پاکستان صورتحال کا نوٹس لیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید احمدنے کہاکہ لوگ آسمان کے بعد سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں،آپ نے بھی فیصلے نہ لئے تو ملک تباہ ہو جائیگا۔ سابق وزیر نے کہاکہ ریاست اور سیاست کو گندا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 3 آدمیوں کو میری زندگی کے خاتمے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے،موت اور حیات کی کشمکش میں ہوں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ میں القادر ٹرسٹ کے ایجنڈے کے وقت موجود نہیں تھا۔ سابق وزیر نے کہاکہ مجھ پر ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہو تو میں پیش ہونے کو تیار ہوں۔

انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کو بتانا چاہتا ہوں دھرتی پر ظلم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس آف پاکستان تمام صورتحال کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہاکہ میرا جینا حرام اور مشکل کیا جا رہا ہے۔ سابق وزیر نے کہاکہ میری شہزاد اکبر سے کبھی نہیں بنی،شہزاد اکبر کے ایجنڈے میں کبھی نہیں بیٹھا۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹی گواہی دینے بہتر ہے موت کو ترجیح دوں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں،ہمارے گھروں میں توڑ پھوڑ کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…