پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

غیر ملکی ائیر لائنز کی پاکستان پر عائد پابندیاں اور شرائط آج سے ختم

datetime 31  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹریول انڈسٹری اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لئے اچھی خبر ، زر مبادلہ مسائل کی وجہ سےغیر ملکی ایئر لائنز نے پاکستان پر عائد پابندیوں اورشرائط میں نرمی کا اعلان کر دیا ،انڈسٹری ذرائع کے مطابق ایمرٹس،ٹرکش اور اتحاد ایئر لائن نے کچھ عرصہ قبل پاکستان سے ترسیلات زر باہر منتقل نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان سے ٹکٹوں کا اجراء بند کر دیا تھا ۔

اب 31 مئی کے بعد یہ پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ،ٹریول انڈسٹری ذرائع کے مطابق ان ایئر لائنز نے اپنےایجنٹس کو اس پابندی کے خاتمے سے آگاہ کر دیا ہے ،جس سے عالمی روٹس پر کرایوں میں نمایاں کمی ہو گی ،یورپ کا ٹکٹ 2 سے ڈھائی لاکھ تک سستا ہو جائے گا۔ جنگ اخبار میں سہیل افضل کی خبر کے مطابق موجود حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کو روکنے کے لئے تمام انڈسٹریزکے لئے زرمبادلہ باہر بھیجنے سے قبل اسٹیٹ بینک سے اجازت لازم قرار دے دی تھی ،اس فیصلے سے جہاں ملکی امپورٹ بری طرح متاثر ہوئیں وہاں ٹریول انڈسٹری بھی بحران کا شکار ہو گئی ، غیر ملکی ایئر لائنز کی ترسیلات زر نہ ہونے کے باعث ایئر لائنز نے پاکستان کی مارکیٹ کے لیے اپنی پالیسیاں تبدیل کرکے سخت شرائط عائد کردیں ،ان شرائط کے تحت ایک ہی سیکٹر کے لیے پاکستان سے اگر ٹکٹ خریدے جاتے تو اس کا ریٹ بیرون ملک سے بنوائے کے ٹکٹ سے کہیں زیادہ ہو گیا تھا ،یورپ کے روٹس پر پاکستان اور بیرون ملک سے خریدے گئے ٹکٹ میں 2 سے 3 لاکھ تک فرق آگیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…