اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی کی رہائی کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی کی رہائی کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی خصوصی رپورٹ میں کوئی خاصیت نہیں ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایم پی او کے سیکشن 3 کے تحت ایسا حکم جاری نہیں کیا جاسکتا، سیکشن 3 ایم پی او کے تحت کوئی حکم قیاس پر مبنی نہیں ہوسکتا، 3 ایم پی او کے تحت بنیاد ٹھوس شواہد پر ہونی چاہیے۔فیصلے میں احتیاطی نظر بندی کا حکم غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو نظر بندی سے رہا کیا جائے۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا۔