اسلام آباد (پی پی آئی)پی ٹی آئی کے منحرفین پر ن لیگ کے دروازے بند ہوگئے ہیں ، نواز شریف نے غلطیوں کے معافی سے انکار کردیا ہے اور منحرفین کو پارٹی میں لینے یا نہ لینے کا فیصلہ نواز شریف ہی کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے ماضی میں ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی جوائن کرنے والوں کی پارٹی میں شمولیت کے امکان کو مسترد کردیا ہے ن لیگ کے حلقوں کا کہنا ہے کہ کئی منحرفین نے مریم نواز سے رابطہ کر کے ماضی کی غلطیوں کو معاف کرنے کی استدعا کی لیکن بڑے میاں صاحب نے واضح اور قطعی الفاظ میں منع کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی مزید لوگ تحریک انصاف کو چھوڑیں گے، پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو پارٹی میں لینے یا نہ لینے کا فیصلہ نواز شریف ہی کریں گے۔