بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کس دنیا کی بات کر رہے ہیں؟ عمران خان کی آڈیو لیک پر ریحام کا ردعمل

datetime 21  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی کانگریس کی خاتون رکن کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آنے پر سابقہ اہلیہ ریحام خان نے طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کس دنیا کی بات کر رہے ہیں؟

گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی امریکی کانگریس کی خاتون رکن میکسین مور واٹرز کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی تھی۔عمران خان نے گفتگو میں تحریک عدم اعتمادکا سارا ملبہ سابق آرمی چیف پر ڈال دیا اور کہا کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، مجھے گولیاں ماری گئیں، تاریخ کا بدترین ریاستی جبر ہم پر ہو رہا ہے، میری حکومت کی معاشی کارکردگی گزشتہ 17 سالوں میں سب سے بہترین تھی۔مبینہ آڈیو لیک میں عمران خان نے امریکی رکن کانگریس سے آواز اٹھانے کی درخواست بھی کی تھی۔ اس مبینہ آڈیو لیک کو آصف محمود نامی ٹوئٹر صارف نے شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ امریکی سازش سائفر کیا ہم غلام کے بعد پیش ہے ہماری مدد کرو ۔ صارف کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ریحام خان نے طنزیہ سوال کیا کہ گزشتہ 17 سالوں کی بہترین معاشی کارکردگی؟ پہلے کبھی کسی سیاسی جماعت پر ظلم نہیں ہوا؟ یہ آپ کس دنیا کی بات کررہے ہیں؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…