کراچی میں گرفتار عمران اسماعیل کو ڈسٹرکٹ جیل شکار پور بھیجنے کا فیصلہ

20  مئی‬‮  2023

کراچی (این این آئی)صوبائی دارالحکومت کراچی میں گرفتار سابق گورنر سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو ڈسٹرکٹ جیل شکار پور بھیجا جائے گا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق عمران اسماعیل کو 30 دن تحویل میں رکھا جائیگا۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق عمران اسماعیل نے جلاؤ گھیراؤ اور سڑکیں بند کرنے کے لیے لوگوں کو اکسایا، جب کہ ملک اور قوم کی جان و مال کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔خیال رہے کہ عمران اسماعیل کو گزشتہ شب ڈیفنس فیز 8 کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔ذرائع ک یمطابق عمران اسماعیل کو کراچی میں انسداد دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا، سابق گورنر کے خلاف ٹیپو سلطان اور فیروز آباد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے جن میں شاہ محمود قریشی ، اسد عمر، فواد چوہدری، شیریں مزاری ، فردوس شمیم نقوی اور علی زیدی سمیت کئی رہنما شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو جیکب آباد اور فردوس شمیم نقوی کو سکھر جیل منتقل کیا جاچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…