پی ٹی آئی رہنماؤں نے (ق) لیگ میں شمولیت کیلئے رابطہ کیا ہے،کن لوگوں کو پارٹی کا حصہ بنائیں گے؟ چوہدری شجاعت نے بتا دیا

19  مئی‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے الگ ہونے والے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے ہماری جماعت کے دروازے کھلے ہیں، لیکن صرف ورمحب وطن لوگوں کو قبول کریں گے،تحریک انصاف پر پابندی کیخلاف ہوں،چاہتا ہوں وہ انتہا پسندی کے راستے پر چلنے کی بجائے بات چیت کا راستہ اپنائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان قوم کا فخر ہیں، ان شہدا کے خون کو ہر گز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کئی رہنماوں نے ہماری جماعت میں شمولیت کے لیے رابطہ کیا ہے، تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے ہماری جماعت کے دروازے کھلے ہیں، لیکن صرف محب وطن لوگوں کو قبول کریں گے،عنقریب بڑے نام ہماری جماعت میں شامل ہوتے نظر آئیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں سینئر مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ آخر تک پرویز الٰہی کے تحریک انصاف میں جانے کے خلاف تھا، اب بھی سمجھتا ہوں یہ ایک غلط سیاسی فیصلہ تھا، تاہم بطور جمہوری سیاستدان تحریک انصاف پر پابندی کیخلاف ہوں۔انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں تحریک انصاف انتہا پسندی کے راستے پر چلنے کے بجائے بات چیت کا راستہ اپنائے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ 9مئی کو پاک فوج نے دانشمندی کا فیصلہ کرکے ملک کو بڑے خون خرابے سے بچایا ہے جس کا تحریک انصاف کے کارکنوں نے ناجائز فائدہ اٹھایا۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ ملک کے سیاسی و معاشی حالات کو سنبھالنے کے بعد حکومت الیکشن کی جانب جاسکتی ہے جس کے لیے ہم حکومت کی حمایت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…