ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی رہنما نورالحق قادری کی کارکنوں کو پیغام دینے کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی

datetime 18  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری کی کارکنوں کو پیغام دینے کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔آڈیو میں نورالحق قادری کارکنوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ کسی صورت گرفتاری نہ دیں، میں بھی مقامات بدلتا رہتا ہوں۔

سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری مبینہ آڈیو میں کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’ملک بھر میں پارٹی پر اس طرح کی کیفیت ہے جس کا ہمیں پہلے سے پتا تھا، لیکن آپ کسی صورت گرفتاری نہ دیں، میں خود بھی چھپا ہوا ہوں، 9 مئی سے اپنے گھر نہیں گیا۔

نور الحق قادری نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ میں کبھی ایک جگہ اور کبھی دوسری جگہ ہوتا ہوں، پارٹی کی طرف سے ہدایت ہے کہ جو خود کو بچا سکتا ہے بچائے، گرفتاری تو آسان ہے لیکن بعد میں اور مقدمے درج کیے جاتے ہیں۔نورالحق قادری نے کہا کہ سب دوست صبر اور حوصلے سے کام لیں، یہ ہماری تحریک کے آخری لمحے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…