پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

یہ ملک دشمنی اور بغاوت ہے، مسلح افواج ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں، یاست کی پروٹیکشن اور ریاست کی رٹ کو قائم کرنا صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں،مریم اورنگزیب

datetime 17  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت پی ٹی آئی کے مسلح جتھوں اور پلانٹڈ لوگوں نے عسکری تنصیبات سمیت اہم عمارتوں پر حملے کئے، یہ ملک دشمنی اور بغاوت ہے، مسلح افواج ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں، یاست کی پروٹیکشن اور ریاست کی رٹ کو قائم کرنا صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں،ریاست کے تین ستون پارلیمنٹ، ایگزیکٹوز اور جوڈیشری ہیں، تینوں ستونوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے ریاست کی رٹ قائم کی جائے، عسکری تنصیبات اور ریاستی املاک پر حملہ کرنے والوں کو کو عبرت کا نشانہ بنانا چاہیے،جلاؤگھیراؤمیں ملوث کسی شخص کے ساتھ کوئی رعایت نہیں دی جائے گی،

سویلین املاک کو نقصان پہنچانے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، عسکری تنصیبات پر حملے کرنے والوں کے ٹرائل ہوں گے۔بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس میں 9 مئی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان کے ازلی دشمن نے 75 سالہ تاریخ میں وہ کام کرنے کی جرات نہیں کی جو 9 مئی کے دن پی ٹی آئی کے مسلح جتھوں نے کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت پی ٹی آئی کے مسلح جتھوں اور پلانٹڈ لوگوں نے عسکری تنصیبات سمیت دیگر اہم عمارتوں پر حملے کئے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ ہسپتالوں اور سکولوں کو جلایا گیا، ایمبولینسوں سے مریضوں کو باہر نکال کر پھینکا گیا، ایدھی کی ایمبولینس جلائی گئی، شہداء اور غازیوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ ریڈیو پاکستان کی تاریخی عمارت کو نذر آتش کیا، یہ ملک دشمنی اور بغاوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ کسی بھی طور سیاسی یا عوامی احتجاج نہیں تھا، مٹھی بھر مسلح جتھوں نے عمران خان کے کہنے پر یہ کارروائی کی۔ انہوں نے کہاکہ زمان پارک میں بیٹھ کر عمران خان نے اس پورے عمل کی منصوبہ بندی کی، پی ٹی آئی کے مسلح جتھوں نے پاکستان کے جھنڈے جلائے، جس پرچم کو ہم نیچے نہیں گرنے دیتے، اس پرچم کو نذر آتش کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ان لوگوں نے ایمبولینس، ہسپتال، سکول، مسجدیں، جانور منڈیاں جلائیں، یہ کوئی سیاسی ردعمل نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جلاؤگھیراؤمیں ملوث کسی شخص کے ساتھ کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ریاست نے ان لوگوں کو بھی تحفظ دینا ہے جنہیں ایمبولینسوں سے باہر نکال کر پھینکا گیا، ریاست نے سکول کے بچوں کو بھی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری سرحدوں کی حفاظت پر مامور جوانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا، شہید جوانوں کی بے حرمتی کی گئی، آج غریب کی سواری میٹرو بس سروس معطل ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ جو غریب افراد، سکولوں کالجوں کے بچے اور شہری اس میٹرو بس پر سفر کر رہے تھے، ان کو کون جواب دے گا؟۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ سویلین املاک کو نقصان پہنچانے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، عسکری تنصیبات پر حملے کرنے والوں کے ٹرائل ہوں گے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ مسلح افواج ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں، عسکری تنصیبات اور ریاستی املاک پر حملہ کرنے والوں کو کو عبرت کا نشانہ بنانا چاہیے،شرپسندوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ریاست کی پروٹیکشن اور ریاست کی رٹ کو قائم کرنا صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں،ریاست کے تین ستون پارلیمنٹ، ایگزیکٹوز اور جوڈیشری ہیں، تینوں ستونوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ریاست کی رٹ قائم کی جائے۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ زمان پارک مسلح جتھوں کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے، پنجاب حکومت نے تمام شواہد فراہم کر دیئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مسلح جتھوں کو اکسانے کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مراد سعید کی ویڈیو پی ٹی آئی کے آفیشل پیج پر ہے جس میں کہہ رہے ہیں کہ جو جگہیں بتائی تھیں وہاں پہنچ جائیں، عمران خان گرفتار ہو گیا ہے، یہ جگہیں کس نے دکھائی تھیں؟۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ ویڈیو میں کہتے ہیں کہ جی ایچ کیو پہنچ جاؤ جس طرح دکھایا تھا، عمران خان نے عدالت کے اندر سے ویڈیو پیغام جاری کیا کہ اگر مجھے دوبارہ گرفتار کیا تو 9 مئی سے بڑھ کر ردعمل آئیگا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم کی واضح ہدایت ہے کہ کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہ ہو، اس ضمن میں ایک مانیٹرنگ کمیٹی بنائی گئی ہے، کسی مجرم کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پولیس فورس ہمارے تحفظ کے لئے کھڑی ہوتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کبھی ان پر پٹرول بموں سے حملے کرواتے ہیں اور کبھی ان کی گاڑیاں نذر آتش کی جاتی ہیں۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پولیس کے لئے عمران خان غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں، پولیس ہمارے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کھڑی رہتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان اپنی ہی لائانفورسمنٹ ایجنسیوں، ریاستی تنصیبات اور بچوں اور مریضوں پر حملہ آور ہیں، ہمارے وزیراعظم کو جب غلط فیصلے پر گھر بھیجا گیا تو اس وقت کون سی تنصیبات جلی تھی؟ کون سے ہسپتال اور میٹرو کو آگ لگی تھی؟، ہم ایک سیاسی جماعت ہیں، ہم نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نواز شریف تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم تھے، عمران خان کی طرح سلیکٹ ہو کر کرسی پر مسلط نہیں ہوئے تھے، عمران خان نے نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے کے لئے قومی خزانے کے پیسے کا بے دریغ استعمال کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے القادر ٹرسٹ اپنے اور اپنی اہلیہ کے نام رجسٹر کروایا، کس قانون کے تحت انہوں نے یہ کام کیا؟ اس موقع پر میڈیا کو عمران خان کے دھمکی آمیز بیانات پر مبنی ویڈیو بھی میڈیا کو دکھائی گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…