جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

موٹروے پولیس نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کردی

datetime 17  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)موٹروے پولیس نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کردی 75 ہزار روپے مالیت کا گمشدہ موبائل تلاش کر کے مالک کے حوالے جبکہ ایک اور کارروائی میں گندم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ایک شخص اسلام آباد سے فیصل آباد کی جانب سفر کرتے ہوئے چکری سروس ایریا میں رکا جہاں وہ اپنا قیمتی موبائل فون جس کی مالیت کم و بیش 75 ہزار روپے تھی بھول کر روانہ ہو گیا۔ کچھ سفر طے کرنے کے بعد اسے معلوم ہوا تو اس نے فوراََ موٹروے پولیس سے مدد طلب کی۔ اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور موبائل تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیا گیا جس پر شہری نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ایک اور کاروائی کے دوران موٹروے پولیس نے گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چکری انٹر چینج کے قریب ایک مشکوک ٹرک سے 12.5 ٹن گندم برآمد کرلی۔ ٹرک پنڈی بھٹیاں سے ٹیکسلا کی جانب جا رہا تھا۔ ابتدائی قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد گندم بمعہ ٹرک ڈرائیور ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے حوالے کردی۔ دونوں کاروائیوں کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے نارتھ زون محمد یوسف ملک نے افسران کو شاباش دی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…