ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

جناح ہاؤس لاہور میں قائد اعظم کا قیام کتنے گھنٹے رہا؟اہم انکشاف

datetime 17  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور کینٹ میں مظاہرین کے ہاتھوں جلایا جانے والا کور کمانڈر ہاؤس صرف اس لئے تاریخی اہمیت کا حامل نہیں کہ یہ ایک تاریخی قدیم عمارت تھی جسے قومی ورثے کے تحت تحفظ حاصل تھا بلکہ اس کی اہمیت یوں بھی ہے کہ یہ لاہور میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا خرید کردہ گھر تھا۔

جنگ اخبار میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق جناح ہاؤس لاہور کینٹ کے جس علاقے میں واقع یہ جائیداد لالہ شیو دیال سیٹھ کے نام تھی جو لاہور کی اہم سماجی شخصیت تھے اور تعمیرات سے وابستہ تھے انہوں نے 1935 میں اپنی وفات سے کچھ سال پہلے یہ جائیداد خواجہ نذیر احمد کو فروخت کر دی تھی جنہوں نے یہ جائیداد اپنی بیگم کے نام کر دی ان کی بیگم نے یہ بنگلہ لالہ موہن لال کو فروخت کردیا۔

جولائی 1943 میں قائداعظم محمد علی جناح نے یہ بنگلہ موہن لال سے ایک لاکھ لاکھ 62 ہزار 5 سو روپے میں خریدا تھا۔قائداعظم نے جب یہ بنگلہ خریدا تو اس سے پہلے یہ بنگلہ برطانوی فوج نے کرایے پر حاصل کر رکھا تھا جس کا ماہانہ کرایہ علامتی طور پر 5 روپے تھا ان کے ڈیفنس آف انڈیا رول کے تحت برطانوی فوج کوئی بھی جائیداد حاصل کرسکتی تھی۔

جب قائداعظم نے یہ بنگلہ خرید لیا تو فوج کی کرایہ داری کی معیاد ختم ہونے والی تھی تاہم فوج نے پھر اس رول کے تحت اس معیاد میں توسیع کردی۔قائداعظم اور برطانوی فوجی حکام کے درمیان ڈیڑھ سال خط و کتابت ہوتی رہی وائسرے ہند مونٹ بیٹن کی جانب سے 3 جون کا منصوبہ آگیا جب برطانوی فوجی حکام کو پتہ چلا کہ لاہور کینٹ بنگلے کے مالک پاکستان کے پہلے گورنر جنرل نامزد ہوچکے ہیں۔

یکم اگست 1947 کو کرنل اے آر بارس نے قائداعظم کو ایک خط لکھ کر 31 اگست 1947 تک بنگلہ خالی کرنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا لیکن قائداعظم اپنی ذاتی مصروفیات کے باعث بنگلے کا قبضہ واپس لینے نہیں آسکے تو 31 جنوری 1948 تک کرایہ نامے میں توسیع کردی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…