کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس کی4روزسے بندش کے باعث آن لائن بزنس کے علاوہ روز کما کرروز کھانے والے بائیک رائیڈرزاورفوڈڈیلیوری سےوابستہ ہزاروں افرادبے روز گار ہو گئےہیں اور معاشی بحران کا شکار ہیں،جنگ اخبار میں خالد محبوب کی خبر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بندش سے ٹیلی کام کمپنیوں کو بھی ریونیو کی مدمیں اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔