جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

چیف جسٹس نے عمران خان کو کرپشن میں این آر او دے دیا، وزیراعظم شہباز شریف

datetime 12  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو پروٹیکٹ کرنے کیلئے عدلیہ آہنی دیوار بن گئی ہے،عمران نیازی کو دھاندلی اور جھرلو سے وزیراعظم بنایا گیا تھا اورلانے والوں کا مقصد سب کو چور ڈاکو قرار دلوانا تھا، عمران نیازی کو10سال تک مسلط رکھنے کا منصوبہ تھا، اگر عمران خان خائن اور بددیانت نہیں ہے تو عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کرے۔

جمعہ کو وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معاشی حالات سے نمٹنے کیلئے کابینہ پوری کوشش کررہی ہے، پچھلے سال سیلاب کی تباہ کاریاں اور عالمی کساد بازاری کی وجہ سے مہنگائی کے طوفان اور پچھلی حکومت کی جانب سے توڑے گئے آئی ایم ایف معاہدے کو پورا کرنے کے لیے جو کاوشیں کی جا رہی ہیں اس بارے میں وزیر خزانہ بریفنگ دیں گے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کے لیے جو گھناؤنا کردار ادا کیا ہے، وہ آج پاکستان کے لیے بہت بڑا سوالیہ نشان بن چکا ہے، آپ سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ جب ہماری حکومت ا?ئینی طریقے سے منتخب ہوئی تو فی الفور عمران نیازی نے یہ کہا کہ یہ حکومت امریکا نے سازش کر کے بنوائی ہے اور اس سلسلے میں وہ اور ان کے حواری لگاتار باور کرانے کے لیے بے شرمی سے جھوٹ بولتے رہے۔انہوںنے کہاکہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی ایک سے زائد میٹنگز ہوئیں اور اس میں باقاعدہ بحث کے بعد اعلامیہ جاری ہوا کہ کوئی سازش نہیں اور اس طرح سے ہم امریکا سے اپنے تعلقات خراب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے بطور وزیر اعظم اوروزیر خارجہ نے اپنے تئیں اس نقصان پر قابو پانے کی کوشش کی اور امریکا کے سفیر اور وفود سے ہم ملے، وزیر خارجہ امریکا گئے اور بھرپور کوشش کی کہ یہ جو نقصان پہنچانے کی سازش کی ہے، اس کو کنٹرول کیا جائے اور پھر ایک دن آیا کہ عمران خان گویا ہوئے کہ امریکا نے کوئی سازش نہیں کی

کیا یہ کوئی بچوں کا کھیل ہے کہ آپ عالمی سفارتکاری میں کسی ایسے ملک کے ساتھ تعلقات بگاڑنے کیلئے آخری حد تک لے جائیں اور پھر رات راتوں آپ کو الہام ہوا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پھر آئی ایم ایف کے ساتھ جو ہماری گفتگو چل رہی تھی، اس زمانے میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومتوں میں ان کے وزرائے خزانہ کو عمران خان کی ہدایات پہنچائی گئی کہ آپ انکار کردیں

اس کا مقصد یہ تھا کہ آئی ایم ایف کی ڈیل ختم ہو جائے اور پاکستان خدانخواستہ دیوالیہ ہو جائے۔انہوںنے کہاکہ اسی طرح عمران نیازی نے ایک سے زائد مرتبہ کہا کہ پاکستان کے حالات سری لنکا جیسے ہونے جارہے ہیں یعنی وہ بددعائیں کررہے تھے کہ پاکستان حقیقتاً ڈیفالٹ کر جائے اور ہم مالی بحران میں مبتلا ہو جائیں، یہ گزشتہ سال کی ایک تصویر ہے جو آپ کے سامنے ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب سے وہ وزیر اعظم بنوایا گیا اور جن لوگوں نے شری شدہ الیکشن کے ذریعے ان کو وزیراعظم بنایا، وہ ساری کہانی پوری قوم کے سامنے ہے، یہ منصوبہ 2018 سے پہلے سے شروع ہو چکا تھا اور کس طریقے سے عمران نیازی کو اس منصوبے کے تحت پوری طرح گائیڈ کیا جا رہا تھا۔وزیر اعظم نے کہاکہ انہوں نے دن رات جو چور ڈاکو کی گردان کی

اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پوری قوم تقسیم ہو گئی بلکہ تقسیم در تقسیم ہو گئی اور یہ زہر آج ہر جگہ پہنچ چکا ہے، انہوں نے اپنی ذاتی انتقام کی آگ کو بجھانے کے لیے اپوزیشن کے رہنماؤں کو جیلوں میں بھجوایا، کیا اس وقت کیس عدالت نے اس کا نوٹس لیا، میں نہیں کہتا کہ سوموٹو لینا چاہیے تھا تاہم چونکہ عدلیہ کو سوموٹو نوٹس لینے کی عادت پڑ گئی ہے تو کیا اس وقت سوموٹو لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے کوئی ایکشن لیا مگر آج نیب نے جو کیسز بنائے ہیں ان کی اپنی آزاد اتھارٹی ہے اور آج اگر نیب نے آپ پر کرپشن کے درست کیسز بنائے ہیں تو عمران نیازی کو پروٹیکٹ کرنے کیلئے عدلیہ آہنی دیوار بن گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت میں اربوں روپے کی کرپشن پر کسی نے جواب نہیں مانگا بلکہ مالم جبہ، بلین ٹری سونامی اور بی آر ٹی جیسے کرپشن کے کیسوں میں انہیں کلین چٹ دی گئی اور ان مقدمات کو شجر ممنوعہ قرار دیا گیا جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو پانامہ کے ڈرامے اور اقامے کے اچھوتے مقدمے میں سزا سنائی گئی

انہوں نے اپنی بیٹی کے ہمراہ عدالتوں کا سامنا کیا، آصف علی زرداری کی بہن کو چاند رات کو ہسپتال سے اٹھا کر گرفتار کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے مقدمات لٹکائے جاتے تھے، سال سال تک ضمانت کی درخواست نہیں سنی جاتی تھی، گزشتہ روز عدالت عظمیٰ کے ریمارکس پر حیرت ہوئی، کاش فریال تالپور، مریم نواز اور ہمیں بھی عدالتوں میں دیکھ کر کہا جاتا کہ آپ کو دیکھ کر بہت اچھا لگا

عام لوگوں کے مقدمات عدالتوں میں سالہا سال لٹکے رہتے ہیں، ہم نے صبر کے ساتھ تمام مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی کا مقصد آئی ایم ایف ڈیل کو ختم کرنا اور پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کرنا تھا، نیب نیازی گٹھ جوڑ نے سرمایہ کاروں کو بھگا دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی نے حساس تنصیبات پر حملے کرائے، اگر عمران خان خائن اور بددیانت نہیں ہے تو عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…