جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان کی گرفتاری،کا رکنوں کا احتجاج

datetime 10  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف فیصل آبا د کے بھی تحریک انصا ف کے کا رکنوں نے ٹولیوں کی شکل میں احتجا ج کیا،سمندری روڈ پر رانا ثنا ء اللہ کے مرکزی دفتر پر دو درجن سے زائد پی ٹی آئی کے کا رکنوں نے احتجا ج کے دوران پتھرائوں اور مو ٹر سائیکل کو آگ لگا دی اور مظاہرین کو منتشر کر نے کیلئے پو لیس نے جوابی لا ٹھی چا رج اور شیلنگ کی۔

تفصیلات کے مطا بق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کی اطلا ع ملتے ہی ضلع کچہری سے بلا ل اشرف بسرہ ایڈووکیٹ،میا ں طیب ایڈووکیٹ کی قیادت میں ایک درجن سے زائد وکلا ء اور دیگر کا رکنوں نے احتجا ج کرتے ہو ئے زبردستی کچہری بازار کی دکا نیں بند کروائی،حکو مت اور فو ج کے خلا ف نعرے بازی کرتے ہو ئے روڈ کو بلا ک کردیا ٹائروں کو آگ لگا دی، ڈی ٹائپ کالونی گول چو ک سمندری روڈ پراحتجاج کر تے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن پنجا ب کے صدر رانا ثنا ء اللہ خاں کے مرکزی دفتر پر دو درجن سے زائد پی ٹی آئی کے کا رکنوں نے احتجا ج کے دوران پتھرائوں اور مو ٹر سائیکل کو آگ لگا دی اور مطا ہرین کو منتشر کر نے کیلئے پو لیس نے جوابی لا ٹھی چا رج اور شیلنگ کی، اس موقع پر فیض اللہ کموکا،خیال احمد کاسترو،شیخ شاہد جاوید‘ اسماعیل سیلا اور میاں نبیل نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قوم کے عظیم لیڈر ہیں انہیں جھکانے والوں اپنی موت خود مر جائیں گے اور جلد ہی ملک سے اپنے چور قائدین کی طرح لندن بھاگنے کی ناکام کوششیں کریں گے لیکن عوام ان چوروں‘ ڈاکوئوں اور دہشت گردوں کو کسی صورت بھاگنے نہیں دیں گے لیکن امپورٹڈ حکمرانوں نے رینجرز کے ذریعے انہیں اغواء کرکے پوری قوم اور آئین کی توہین کی ہے جب تک عمران خان بازیاب نہیں ہو جاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے ملک میں انسانی حقوق کو بری طرح پامال کر رکھا ہے عوام کی آواز کو دبانے کے لئے تمام اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔ پولیس کے ذریعے زبردست شیلنگ کرائی جارہی ہے اور گلو بٹ کے ذریعے غنڈہ گردی کے ذریعے سرکاری وغیر سرکاری املاک‘ گاڑیوں‘ موٹر سائیکلوں کی توڑ پھوڑ اور جلانے کا ڈرامہ بھی رچایا جارہا ہے

جس کا سارا ملبہ کارکنوں پر ڈالنے کی ناکام کوششوں میں بھی کی جارہی ہے ہم اب تک تو پرامن ہیں اگر ہمارے صبر کو چیلنج کیا تو ہم حکمرانوں کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمران خون خوار بھیٹرے بن چکے ہیں وہ عمران خان کے خون کے پیاسے بن چکے ہیں

اگر عمران خان کو کچھ بھی ہوا ہم حکمرانوں صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان کے اغواء پر پوری قوم سڑکوں پر نکل چکی ہے۔اب حکمرانوں کا ملک سے بھاگنا بھی مشکل ہو جائے گا۔ امپورٹڈ حکمران ہوش کے ناخن لیں فورا عمران خان کو رہا کریں ورنہ انہیں اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہونگے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…