جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، نواز شریف کے قریبی ساتھی کا مطالبہ

datetime 8  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کے قریبی ساتھی ناصر بٹ نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے،جج ارشد ملک نے بھی کہا نوازشریف کو اس سے سزا دلوائی گئی،جنرل باجوہ اور فیض حمید رجیم نے نواز شریف کو نا اہل کیا،سوال تو بنتا ہے آخر ہمارے قائد کو انصاف کون دے گا؟

شیخ رشید سے کہتا ہوں سن لو تمہارا سیاسی جینا حرام کردوں گا تم لال حویلی میں صرف چند دن کے مہمان ہو، پاکستان میں جب بھی الیکشن ہونگے میاں نوازشریف ملک میں ہونگے۔پیر کو نوازشریف کے قریبی ساتھی ناصر بٹ نے مقامی رہنما سجاد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثار کے بیٹے کی ٹکٹ بیچتے ہوئے آڈیو لیک ہوئی اور خود اس کے باپ کی بھی آڈیو لیک ہوئی،اس شخص نے کیا انصاف دینا تھا۔

انہوں نے کہاکہ سابق چیف جسٹسز ثاقب نثار،آصف سعید کھوسہ، جنرل باجوہ اور فیض حمید پاکستان کے مجرم ہیں،جج ارشد ملک نے وڈیو میں کہا کہ ایسا کچھ نہیں کہ نواز شریف کو سزا دوں۔انہوں نے کہاکہ جج شوکت صدیقی کہتے ہیں ان کے پاس فیض حمید آئے تھے کہا نواز شریف اور مریم نواز کو بیل نہیں دینی یہ نواز شریف نہیں 16 کروڑ عوام پر ظلم ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کیسے صادق امین ہو سکتا ہے جو اپنی بیٹی کو نہیں مانتا۔

انہوں نے کہاکہ اب آر ٹی ایس بند نہیں ہوگا، اب اس کو سوالات کا جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز ہمیشہ کہتی ہیں کہ لیول پلینگ فیلڈ ملے، اس شخص کو صادق امین کہا گیا جو آج ٹکٹ بیچ رہا ہے،جج ارشد ملک نواز شریف کے پاس رائیونڈ بھی گئے اور بتایا کہ سزا نہیں دینا چاہتا تھا بلکہ دلوائی گئی۔ سجاد خان الیکشن جیتے ہوئے تھے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار شیخ رشید کی کمپین کر رہا تھا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان چاہتا ہے کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف اس کی مرضی کے ہوں،عمران خان بہت جلد جیل جائیگا اور نا اہل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کے تمام ورکر ایک جگہ آجائیں جس کو بھی ٹکٹ ملا اس کا ساتھ دینگے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف سی پیک بنا رہا تھا اس لیے ختم کیا گیا،قائد کے آنے پر 2024 کا پاکستان الگ ہوگا،اس ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار باجوہ، فیض اور ثاقب نثار ہیں،پی ڈی ایم حکومت نہ لیتی تو اس سے برے حالت ہوتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…