ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

شریف برادران لندن میں بیٹھ کر عدلیہ کے خلاف سازش تیار کر رہے ہیں،خواجہ آصف کے اندر ان کا یار نوازشریف بولتا ہے، پرویز الٰہی

datetime 7  مئی‬‮  2023 |

لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شریف برادران لندن میں بیٹھ کر عدلیہ کے خلاف سازش تیار کر رہے ہیں،نوازشریف کے لوگ عدلیہ کو نیچا دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں، خواجہ آصف کے اندر ان کا یار نوازشریف بولتا ہے، پلاننگ کے تحت عدلیہ کے خلاف سازش کی جا رہی ہے،چھاپے کے دوران پولیس والے ہمارے مہمانوں کے موبائل لے گئے ہیں،

دس اپلائیڈ فار موٹر سائیکلیں لے گئے،ہمارے ملازمین پر دہشتگردی کے پرچے کاٹے گئے، گیٹ ہمارا ٹوٹا اور نگران وزیراعلی افسوس اُدھر کر آئے جدھر ایک شیشہ بھی نہیں ٹوٹا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا لندن میں زیادہ وقت نواز شریف کے پاس گزرا ہے، انہوں نے اس ملک کا حلیہ کیا بنا دیا ہے، اللہ تعالی چیف جسٹس صاحب کو ہمت دے، اگر لوگ عدلیہ کے ساتھ ہوں گے تو ہی اس ملک میں زندہ رہیں گے،

ہماری عدلیہ متحد ہے اور کھڑی ہے، کالا کوٹ ایک نیا انقلاب لے کر آئے گا اور وہ انقلاب ان گھس بیٹھیوں کو بہا کر لے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہر ادارہ عدلیہ کے پیچھے چھپتا ہے، اگر ہماری عدلیہ نہ ہو تو کوئی ان کو ایک پیسہ نہ دے، آئی ایم ایف کے ذریعے ہونا کچھ بھی نہیں ہے، ملک کو بس عدلیہ نے سنبھال رکھا ہے، پی ڈی ایم نے گند پھیلا رکھا ہے، اس وقت ہمارے 20 لوگوں کو پکڑا ہوا ہے، مجھ پر 17 مقدمات ہیں، پی ڈی ایم کی حکومت نے سارے ملک کو جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ پی ڈی ایم نے پاکستان کے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا، شریف خاندان کی ساری زندگی انتقام کی سیاست ختم نہیں ہونی، ان کو کبھی عقل نہیں آنی، پی ٹی آئی پر بھی کیسز بن رہے ہیں اور ہم پر بھی، ہمارے خلاف زیادہ کیسز بن رہے ہیں، عمران خان پر 123 مقدمات درج ہو چکے ہیں، دو چار بندے کہتے ہیں ہم ہی آئین ہیں۔یہ کہتے ہیں ہم نے انتخابات نہیں کروانے، پیسے نہیں ہیں، سپریم کورٹ سے بڑا فیصلہ آئے گا، ہم نے کسی کو معاف نہیں کرنا، ہم ایسا ایک سسٹم لے کر آئیں گے جس سے ایک فیئر ٹرائل ہوگا، ان کو ایسی سزا ہوگی جس سے ملک میں دوبارہ کوئی ایسی حرکت نہیں کر سکے گا۔

انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو نے بھارت میں پاکستان کی کونسی نمائندگی کی ہے، بلاول بھٹو پاکستان کو نہیں ان کو ڈیفنڈ کررہے تھے جنہوں نے ان سے ہاتھ بھی نہیں ملایا، ہم حکومت میں ہوتے ہوئے اچھا سوچتے ہیں، اچھے فیصلے کرتے ہیں، اللہ کو پتا ہے کہ کون کیا کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس والے ہمارے مہمانوں کے موبائل لے گئے ہیں، دس اپلائیڈ فار موٹر سائیکلیں لے گئے،ہمارے ملازمین پر دہشتگردی کے پرچے کاٹے گئے، گیٹ ہمارا ٹوٹا اور نگران وزیراعلی افسوس اُدھر کر آئے جدھر ایک شیشہ بھی نہیں ٹوٹا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…