پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

اسلام آباد میں اہم شخصیات کو پلاٹس کی الاٹمنٹ، رپورٹ پی اے سی میں پیش

datetime 7  مئی‬‮  2023

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اہم شخصیات کو پلاٹس کی الاٹمنٹ سے متعلق رپورٹ پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش کردی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں صدر،وزیراعظم،اعلی فوجی افسران اور وزراء و اراکین پارلیمنٹ کو کوئی پلاٹ الاٹ نہیں کیا گیا جبکہ حاضر سروس و ریٹائر سرکاری افسران و ملازمین کو 29 ہزار سے زائد پلاٹس دئیے گئے ۔

ججز کو ملنے والے پلاٹس کی تفصیلات کا رپورٹ میں ذکر نہیں ہے۔ سی ڈی اے کی جانب سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو دئیے جانے والے ریکارڈ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز اور ہائوسنگ منصوبوں میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ذریعے ریٹائرڈ اور سرکاری ملازمین کو مجموعی طور پر 29ہزار 531پلاٹس بذریعہ قرعہ اندازی دئیے گئے ہیں ریکارڈ کے مطابق گریڈ 20سے گریڈ 22تک کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس سرکاری افسران کو اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور رہائشی منصوبوں میں 4968 گریڈ 18اور 19کے افسران کو 6ہزار 776پلاٹس گریڈ 16اور گریڈ 17کے افسران کو 6ہزار 650 پلاٹس،گریڈ 10سے گریڈ15تک کے سرکاری ملازمین کو مجموعی طور پر 3575 پلاٹس جبکہ گریڈ 1 سے گریڈ 9 تک کے سرکاری ملازمین کو 6 ہزار 862 پلاٹس بذریعہ قرعہ اندازی دئیے گئے ہیں ریکارڈ کے مطابق یہ پلاٹس آئی ایٹ،جی ایلیون،ڈی 12 ،ای 12 ، جی 13 ،جی 14 / 4 ،جی 14 / 1 , 2 , 3 ،گرین انکلیو ون،گرین انکلیو ٹو،ایف 14 ،ایف 15 ،پارک روڈ منصوبے میں ریٹائرڈ اور سرکاری ملازمین کو دئیے گئے ہیں۔دستاویزات میں بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں صدر،وزیراعطم ،وفاقی وزراء ،اعلی فوجی افسران اور اراکین پارلیمنٹ کو کوئی پلاٹ الاٹ نہیں کیا گیا جبکہ ججز کو ملنے والے پلاٹس کی تفصیل موجود نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…