مہنگائی، کم آمدن، ایف بی آر ملازمین نے چھٹیوں کی درخواست دیدی

7  مئی‬‮  2023

کوئٹہ( این این آئی) ملک میں جاری مہنگائی اور کم آمدن فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے افسران و ملازمین نے بڑی تعداد میں چھٹیوں کی درخواست دیتے ہوئے کام سے معذرت کرلی۔

ملک بھر میں اب تک 150سے زائد افسران و ملازمین نے 30جون 2023تک کی رخصت کی درخواست کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق سالانہ کلوزنگ اور مالی سال 2023-24کے بجٹ سے قبل ہی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈ کوارٹر،لارج ٹیکس پیئر یونٹس ،ریجنل ٹیکس دفاتر سمیت فیلڈ فارمشنزکے افسران و ملازمین نے جون تک چھٹیوں کی درخواستیں دے دی ہیں اور کام کرنے سے معذرت کرلی ہے درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہم نے وزیر اعظم سمیت تمام سنیئر افسران کو مالی مشکلات سے آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ایف بی آر ریونیو کلکٹر ہے اور سب سے زیادہ کام ایف بی آر افسران و ملازمین کرتے ہیں لیکن اسکے باوجود کوئی شنوائی نہیں تاہم آسمان کو چھوتی مہنگائی میں ہم مزید کام نہیں کرسکتے لہٰذا ہمیں ایمپلائز رولز کے تحت چھٹیاں گرانٹ کی جائیں ملک بھر میں اب تک 150 سے زائد افسران و ملازمین نے 30 جون 2023 تک کی رخصت کی درخواست کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…