اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

تم نے جو کرنا تھا کر لیا اب بس،مریم اور نگزیب کا عمران خان کو جواب

datetime 6  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم نے جو کرنا تھا کر لیا اب بس،عمران صاحب ملک میں آر ٹی ایس ٹھیک ہوچکا ہے، سلیکٹ ہو کر دوبارہ آنے کی سہولت ختم اور سہولت کارجا چکے ہیں، اس لئے بجٹ کی آپ فکر نہ کریں ،اب صرف عوام کے لئے بجٹ بنے گا فرح گوگی اور بشرا بیگم کیلئے نہیں،الیکشن ملک میں ایک ساتھ اور آئینی مدت پوری ہونے پر ہوگا۔

اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ وہ حکومت اب نہیں آئے گی جس نے چار سال تاریخی معیشت تباہ، مہنگائی اور بے روزگاری کی ،وہ حکومت اب نہیں آئے گی جس نے ملک کو خارجہ محاذ پر تنہا کیا، سی پیک بند کیا، ملکی ترقی روکی ،اب صرف عوام کے لئے بجٹ بنے گا فرح گوگی اور بشرا بیگم کیلئے نہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب آٹا چینی بجلی گیس مافیا کا بجٹ نہیں، عوام کا بجٹ بنے گا۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن ہو گا لیکن فارن ایجنٹ گھڑی چور اور ٹیرین کا والد سڑکوں پہ روئے گا چیخے گا اور پیٹے گا۔ انہوںنے کہاکہ فارن فنڈڈ ایجنٹ تم توشہ خانہ ، فارن فنڈنگ اور ٹیرین کیس سے بچنے کے لئے سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہو ۔ انہوںنے کہاکہ اقتدار کی خاطر آئین سے کھلواڑ تم نے کیا ،اقتدار کی خاطر آئین تم نے توڑا ۔ انہوںنے کہاکہ اقتدار کی خاطر پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے نمائندوں کی توہین تم نے کی ،اقتدار کی خاطر ملک کی ساتھ سائیفر کی گھناونی سازش تم نے کی۔ انہوںنے کہاکہ کس منہ سے آئی ایم ایف کی بات تم کر رہے ہو؟

معاہدہ تم نے خود کیا، پھر اسے جانتے بوجھتے ہوئے توڑا ۔ انہوں نے کہاکہ تم نے گھڑیوں، زمینوں، فارن فنڈنگ، آٹا چینی بجلی گیس چوری کے بہت بجٹ بنا لئے، اب بس۔ انہوں نے کہاکہ تم نے فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کے لئے بہت بجٹ بنا لئے، اب بس۔ انہوںنے کہاکہ تم نے 20,000 ارب قرض لے کر بہت بجٹ بنا لئے اب بس ،190 ملین پاؤنڈ کے بہت بجٹ بنا لئے، اب بس ،تم نے ملک کو مہنگا ، عوام کو بھوکا اور بے روزگار کرنے کے بہت بجٹ بنا لئے، اب بس۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن ملک میں ایک ساتھ اور آئینی مدت پوری ہونے پر ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پی ٹی آئی تمہاری حرکتوں ، تمہاری لوٹ مار اور تمہاری غلیظ سازشوں کی وجہ سے کریش ہوئی،پی ٹی تمہاری کرپشن نالائقی اور ناہلی کو وجہ سے کریش ہو گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ فارن ایجنٹ گھڑی چور نالائق نااہل کی نہ پہلے منتخب ہو کر حکومت آئے تھی اور نہ کبھی آئے گی۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ وہ حکومت بجٹ بنانے جا رہی ہے جو منتخب ہو کر آئے گی اور عوام کو روزگار اور سستی روٹی دے گی،وہ حکومت بجٹ بنانے جا رہی ہے جو منتخب ہو کر آئے گی اور عوام کاروبار اور روزگار دیگی ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ وہ حکومت بجٹ بنانے جا رہی ہے جو منتخب ہو کر آئی گی اور مہنگائی اور غربت ختم کرے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بجٹ وہ حکومت بنا رہی ہے جس نے ملک کو سستی روٹی بجلی گیس دی تھی جو تم نے مہنگی کی۔ انہوںنے کہاکہ بجٹ وہ حکومت بنا رہی ہے جس نے ملک سے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ختم کی جو تم نے واپس دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…