جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

مہنگی دواؤں نے غریب کیلئے علاج بھی مشکل بنادیا

datetime 6  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عام آدمی کیلئے علاج کروانا بھی مشکل ہوگیا،مہنگائی کے باعث ہر روز اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کیساتھ ساتھ ادویات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

پین کلر کا جو پتا 20 روپے میں ملتا تھا وہ اب بڑھ کر 60 سے 70 روپے تک پہنچ گیا ہے۔اسی طرح نزلہ، زکام، کھانسی سمیت شوگر، بلڈ پریشر اور دیگربیماریوں کی ادویات کی قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے جس کے باعث بیمار آدمی کے لیے ادویات کی خریداری بھی مشکل ہو چکی ہے۔میڈیکل اسٹورز پر دواؤں کی قیمتیں موسم کی طرح بدلتی رہتی ہیں، جس کی مرضی ہوتی ہے دوا پر اپنے من مانے نرخ کی چٹ چسپاں کی جاتی ہے، دیکھتے ہی دیکھتے طب مشرق اور ہومیوپیتھک دوائیں تک مہنگی ہوئی ہیں، عام آدمی اپنی بیماری کے ہاتھوں شدید ڈپریشن کا شکار رہتا ہے، پھر جعلی دواؤں اور عطائی علاج کا عذاب الگ ہے۔میڈیکل اسٹور اونرز کا کہنا ہے کہ ادویہ ساز کمپنیاں ڈالر کی بڑھتی قیمتوں اور ٹیکسز میں اضافے کا جواز بتا کر قیمتوں میں اضافہ کر دیتی ہیں۔ دوسری جانب شہریوں نے کہاکہ حکومت مہنگائی کو روکنے اور قیمتوں میں استحکام پیدا کرنے کے ساتھ ادویات کی قیمتوں پر سبسڈی دینے کے اقدامات اٹھائے تاکہ غریب آدمی کم سے کم پیسوں میں اپنا علاج کروا سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…