منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت اور پی ٹی آئی میں مزید مذاکرات ہونے چاہئیں، رانا ثناء

datetime 6  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی میں مزید مذاکرات ہونے چاہئیں،آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کیلئے موجودہ حکومت کو بجٹ دینا چاہئے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے کرنا اور شرائط کے مطابق بجٹ دینا نگراں سیٹ اپ کے بس کی بات نہیں ہوگی۔

بجٹ میں بہت سے معاملات دیکھنا ہوتے ہیں مئی میں بجٹ نہیں دیا جاسکتا، بجٹ سے متعلق بات پر پی ٹی آئی کمیٹی نے بھی لچک دکھائی، بجٹ کے بعد اسمبلیاں تیرہ جولائی کو تحلیل ہوں یا تیرہ اگست کو ہوں بیس پچیس دن کا ہی فرق رہ جاتا ہے اس پر ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے، اس طرح اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرلیں گی اور مقررہ وقت پر الیکشن ہوجائیں گے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہم وعدہ نہیں کرسکتے کہ انتخابات 60دن میں ہوں گے یا 90دن میں ہوں گے، انتخابات کا شیڈول الیکشن کمیشن یا نگراں سیٹ اپ نے دینا ہوگا، پی ٹی آئی نے ایک سال سے ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کیا ہوا ہے، عمران خان ایک سال پہلے الیکشن کا مطالبہ کررہے تھے اب پانچ دس دن پر آگئے ہیں، پی ٹی آئی کو خدشہ ہے حکومت عمران خان کو نااہل کروانے یا جیل بھجوانے کی کوشش کرے گی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کیخلاف کیسوں کا اگلے دو مہینے میں فیصلہ نہیں ہوسکتا، البتہ دو کیس ایسے ہیں جن کا فیصلہ جلدی بھی ہوسکتا ہے، عمران خان کیخلاف کیس عدالت میں زیرسماعت ہیں حکومت کا اختیار نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…