اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

فاطمہ بھٹو کے نکاح کے جوڑے کی قیمت سامنے آ گئی

datetime 1  مئی‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی، میر مرتضی بھٹو کی بیٹی اور معروف مصنفہ فاطمہ بھٹو نے اپنے نکاح کی تفصیلات شیئر کیں جس میں انہوں نے ایک دلچسپ سندھی روایت کو بھی اپنایا۔فاطمہ بھٹو کے چھوٹے بھائی ذوالفقار بھٹو جونئیر کی جانب سے ان کی شادی کی تصدیق کے بعد انہوں نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے نکاح کی مختصر تقریب کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے آبائی گھر 70 کلفٹن میں ایک سادہ تقریب میں امریکی شہری گراھم بیرا(جبران)کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے نکاح کی مختلف تصاویر بھی شیئر کیں اور بتایا کہ میرے بھائی نے مجھے دادی(نصرت بھٹو)کا امام ضامن باندھا اور نکاح کی تقریب دادا(ذوالفقار علی بھٹو)کی لائبریری میں منعقد ہوئی، جو میری پسندیدہ ترین جگہ ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ پیچھے نظر آنے والی تصاویر میری پھپھی، چچا اور والد کے بچپن کی ہیں اور پیپلز پارٹی کا اصل جھنڈا جو میرے دادا نے خود لگایا تھا-

انہوں نے نکاح کی مزید تفصیلات کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے لاں نامی سندھی روایت کو اپنایا جس میں دولہا اور دلہن کے سرآپس میں ٹکرائے جاتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے سر پر روایتی لال دوپٹہ اوڑھا اور گراہم روایتی سندھی ٹوپی اور گلے میں اجرک ڈالے ہوئے نظر آئے۔فاطمہ بھٹو نے مزید بتایا کہ وہ شادی کی پر طعش تقریبات کے حق میں نہیں ہیں، خاص طور سے جب ملک میں اتنی منگائی اور افرا تفرئی کا عالم ہے، اس لئے مزید کسی تقریبات کا اہتمام نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے آخر میں دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے اپنے والد کو یاد کیا اور کہا کہ وہ محسوس کرسکتی ہیں کہ وہ ان کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے فاطمہ بھٹو کی جانب سے نکاح کی تقریب کو انتہائی سادگی سے منعقد کرنے پر سراہا اور کہا کہ یہ ٹرینڈ سیٹ ہونا چاہیئے۔واضح رہے کہ فاطمہ بھٹو نے شادی کے اگلے روز اپنے شوہر اور بھائیوں کے ہمراہ عائشہ چندریگر فاؤنڈیشن (اے سی ایف)اینیمل ریسکیو کا دورہ بھی کیا اور جانورہ کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی، میر مرتضی بھٹو کی بیٹی اور معروف مصنفہ فاطمہ بھٹو نے اپنے نکاح کی تقریب انتہائی سادہ انداز میں منعقد کی۔اس موقع پر انہوں نے پنک ٹری کے سفید جوڑے کا انتخاب کیا جس کی کل قیمت 85 ہزار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…