امریکی سفیر کی فواد چوہدری سے ملاقات‘ عوامی اور سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں

29  اپریل‬‮  2023

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈبلوم کا اچانک تحریک انصاف کے نائب سربراہ فواد چوہدری کی اقامت گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کرنا عوامی اور سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیوں کا موضوع بن گیا ہے جس کا اظہار ٹوئٹر اور سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر کیاجارہاہے جس میں غصے ‘حیرت اورخفگی کا اظہار کیاجارہاہے ۔

اس تصویر میں جو فوادچوہدری کی اہلیہ عباچوہدری نے جاری کی ہے اور وہ اس کے وسط میں کھڑی ہیں جبکہ ان کے دائیں امریکی سفیر اور بائیں ان کے شوہر ایستادہ ہیں ۔جنگ اخبار میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق ٹوئٹر پرایک صارف نے تحریرکیاکہ مسٹراینڈمسزغلام اپنے آقا ڈونلڈ بلوم کی آمد پر شاداں وفرحاں دکھائی دے رہے ہیں ۔ایک خاتون نے تبصرہ کرتے ہوئے پر مزاح انداز میں کہا کہ ڈونلڈبلوم وہ خط واپس لینے آئے ہیں جسے سفارتی سندیسہ کہاگیاتھا ۔صارف نے شاعری کی زبان میں کہاکہ ’’یہ پریم پتر مجھے واپس کردو‘‘۔ایک صارف نے تحریر کیا ہے کہ فواد چوہدری امریکی سفیر سے سازباز کرکے عمران خان کے خلا ف سازش کررہے ہیں‘ ایک نے لکھا کہ ایبسلوٹلی ناٹ سے ایبوسلوٹیلی یس ‘‘ڈونلڈ بلوم سے ڈونلڈ بلوم تک امریکی سازش سے محسن نقوی تک ،اس صارف نے فواد چودھری اوران کی اہلیہ کو اس ٹی شرٹ فیس ملبوس دکھایا ہے جس پر عمران کی تصویر کے ساتھ ایبوسلوٹیلی ناٹ تحریر ہے۔ ایک اورنے تحریر کیا ہے ڈیوڈ لو کے لئے نوارڈیلوڈبلوم کے لئے ہاں۔ آخر چکر کیا ہے؟

ایک مبصر نے تحریر کیا ہے کہ پاکستان میں قابل اعتماد شریک کار کی تلاش میںامریکی سفیر آخر کار صحیح جگہ پر پہنچ گئے ہیں یہ تصویر ایک ہزار تزویراتی لفظوں کو بیان کرتی ہے کہ عمران پراجیکٹ کا فیز۔2 ،ایک صارف نے لکھا ہے کہ برے ڈیوڈ لو سے اچھے ڈیوڈبلو تک ، ٹوئیٹر کے ایک صارف نے تحریر کیا ہے کہ حبا فواد ، ڈیوڈ بلوم سے مزید ایک دھرنے کی منصوبہ بندی کے لئے مشاورت کررہی ہے تاکہ سی پیک نے حال ہی میں جو تیزی پکڑی ہے اس کا راستہ کار جائے۔علاوہ ازیں وزیردفاع خواجہ آصف نے فواد چوہدری سے امریکی سفیر کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بیرونی سازش جب گھر آجائے تو اس کو اندرونی سازش کہتے ہیں ۔اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھاکہ امریکی سفیر سے ملاقات پانچ چھ روز پہلے ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…