ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

لاہور ہائی کورٹ نے پولیس اور ایف آئی اے کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس لے لیا

datetime 22  مارچ‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے پولیس اور ایف آئی اے کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس لے لیا۔لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے کیس کی سماعت ہوئی،

سرکاری وکیل نے بیان حلفی کے ساتھ رپورٹ جمع کروائی۔دوران سماعت، فواد چوہدری نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا بیان حلفی رپورٹ کے ساتھ لگا ہے؟ ۔جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے فوا د چوہدری کو تنبیہ کی کہ یہ پوچھنا آپ کا کام نہیں بلکہ عدالت کا کام ہے۔وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ مجھے آج 23کیسز کی لسٹ دی گئی۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو لسٹ پر بھی دستخط کرنے کا حکم دیا۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے نے کیسز کی فہرست کی مصدقہ کاپی بیان حلفی کے ساتھ جمع کروا دی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم تو سمجھتے تھے 100مقدمات ہیں لیکن یہ تو 100سے زیادہ ہیں۔ وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ آج پنجاب میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 84 ہے جبکہ عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات کی تعداد 43ہے، کل پنجاب میں 56اور اسلام آباد میں مقدمات کی تعداد 33تھی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے خلاف گھنٹوں میں مقدمات درج ہو رہے ہیں۔عدالت نے کہا کہ بظاہر درخواست کی حد تک تو مقصد پورا ہو چکا ہے۔پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ چاہیں تو ایف آئی آر کا ریکارڈ ہیلپ ڈیسک سے لے سکتے ہیں۔نیب کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے نیب کے وکیل کو فوری کیسز کی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے صرف عمران خان کے خلاف نیب کے کیسز کی فہرست جمع کروانی ہے، جس پر وکیل نیب نے کہا کہ مجھے پٹیشن کی کاپی دیں میں جواب جمع کرواں گا۔وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ میں نے 17فروری کو عمران خان کے خلاف نیب کیسز کی فہرست کے لیے نیب کو خط لکھا لیکن یہ نیب کی بدنیتی ہے،

ہمارا حق ہے کہ بتایا جائے عمران خان کے خلاف نیب میں کتنے کیسز ہیں۔عدالت نے 24مارچ کو نیب اور اینٹی کرپشن کو رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دئیے کہ بتائیں عمران خان کے خلاف اینٹی کرپشن میں کتنے مقدمات زیر سماعت ہیں؟ نیب اور اینٹی کرپشن تعاون نہیں کر رہے۔اینٹی کرپشن نے بھی جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ

آج نیب اور اینٹی کرپشن تفصیلات جمع کرواتے تو کیس ختم ہو جاتا۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی اے اور پولیس نے مقدمات کی تفصیلات پیش کر دی ہے اب حکم امتناعی کو برقرار نہیں رکھ سکتے۔جبکہ اب نیب اور اینٹی کرپشن کی حد تک تادیبی کارروائی پر حکم امتناع ہوگا۔لاہور ہائیکورٹ نے پولیس اور ایف آئی کو عمران خان کے خلاف کاروائی سے روکنے کا حکم واپس لے لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…