بلدیاتی اداروں سے متعلق سپریم کورٹ احکامات پر عمل درآمد سے متعلق درخواست

22  مارچ‬‮  2023

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی اداروں سے متعلق سپریم کورٹ احکامات پر عمل درآمد سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی کی درخواست پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جواب جمع کرانے کے لیے ایک بار پھر مہلت مانگ لی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت تک جواب جمع نہ کرایا گیا تو دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں کیس سن کر فیصلہ کردیا جائے گا۔

سندھ ہائیکورٹ میں بلدیاتی اداروں سے متعلق سپریم کورٹ احکامات پر عمل درآمد سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ طارق منصور ایڈوکیٹ و دیگر وکلا پیش ہوئے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جواب جمع کرانے کے لیے ایک بار پھر مہلت مانگ لی۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے موقف دیا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی قوانین میں ترمیم کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے بار بار مہلت کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے جواب جمع نہیں کرایا جارہا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے سرکاری وکیل سے مکالمہ میں کہا کہ ہم آپ کی قدر کرتے ہیں مگر یہ مناسب رویہ نہیں ہے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ آپ کا کام ہے تحریری جواب جمع کرائیں تاکہ کیس چلایا جائے۔ ایک سال سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے، جواب جمع نہیں کرایا جارہا۔ درخواستگزار کا حق ہے وہ اپنا کیس چلائیاور آپکا کام ہے جواب جمع کرائیں۔ یہ بڑا کیس ہے ایک دن میں فیصلہ ممکن نہیں ہے۔ آئندہ سماعت تک جواب جمع نہ کرایا گیا تو دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں کیس سن کر فیصلہ کردیا جائے گا۔ دائر درخواستوں میں موقف اپنایا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں۔ہم یہاں سپریم کورٹ فیصلے پر عمل درآمد کے لیے آئے ہیں۔ سندھ حکومت کو سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں اصلاحات کا حکم دیا جائے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…