ٹینس سٹار جوکووچ تاریخی فتح پر زارو قطار رو پڑے

30  جنوری‬‮  2023

میلبرن ( این این آئی) سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل10ویں مرتبہ اپنے نام کیا ہے۔میلبرن کے روڈ لیور ارینا میں سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کا

فائنل سربیا کے نوواک جوکووچ اور یونان کے اسٹیفنوس سٹسیپاس کے درمیان کھیلا گیا تھا۔جوکووچ شروع سے ہی حریف پر ہاوی رہے، پہلا سیٹ 3-6 سے اپنے نام کیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسرا سیٹ سنسنی خیز رہا تاہم جوکووچ نے ٹائی بریکر پر 6-7 سے کامیابی حاصل کی۔ٹائٹل جیتنے کے بعد نوواک جوکووچ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور زارو قطار رو پڑے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوواک جوکووچ اپنے قریب کھڑے لوگوں سے گلے لگ کر رو رہے ہیں۔نوواک جوکووچ کو روتا دیکھا کر میدان میں موجود ان کے مداح بھی رو پڑے۔ واضح رہے کہ اس جیت کے ساتھ نوواک جوکووچ کی مجموعی گرینڈ سلیم ٹائٹل کی تعداد رافیل نڈال کے برابر یعنی 22 ہوگئی ہے۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…