جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

ملک میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ داخل

datetime 30  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ آئی این پی)ملک بھر میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے۔بلوچستان کے شمالی اضلاع سےگزرنے والی این 50 اور این 25 ہائی ویز شدید برف باری کی لپیٹ میں ہیں، متعدد رابطہ سڑکیں بند اور سڑکوں پر برف ہی برف ہےخیبر پختونخوا میں برف باری کے باعث

موسم شدید سرد ہوگیا جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی ہے۔دوسری جانب کراچی میں سردی کی لہر کی شدت میں 24 سے36گھنٹوں میں کمی کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق کراچی میں مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث سرد ہواؤں کے رخ میں تبدیلی آسکتی ہے جس کی وجہ سے سردی کی لہر کی شدت میں 24 سے36گھنٹوں میں کمی کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی مزید کسی کولڈ ویو کا امکان نہیں ہے تاہم آئندہ 10 سے 15 دن راتیں سرد رہ سکتی ہیں۔موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث دن کا درجہ حرارت حرارت بڑھ سکتا ہے، درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث کراچی کے شمال اور مغربی علاقوں میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…