جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تم اللہ تعالیٰ کے حساب و کتاب کا نشانہ بنے ہو، رونے کی تیاری کر لو باقی کی زندگی رونا پڑے گا،پاکستان آتے ہی مریم نواز کا عمران خان کو دبنگ پیغام

datetime 28  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صد و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ قوم کو خوشخبری سنا دوں ملک کا سب سے مقبول لیڈر نواز شریف بہت جلد آپ کے درمیان ہوگا، مہنگائی کا احساس ہے،قوم سے یہ وعدہ ہے جس نواز شریف نے پہلے تین مرتبہ قوم کو مشکل سے نکالا،پاکستان کو مشکلات سے نکالا اور ترقی کے راستے پر ڈالا،

امید رکھنا ان شا اللہ ترقی کرتا ہوا پاکستان بہت جلد واپس آئے گا،نوز شریف کی قیادت میں پاکستان ایک بار پھر آگے بڑھے گا،آٹھ مہینے کا حساب بعد میں ہوگا پہلے گزشتہ پانچ سال کا حساب ہوگا،نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے سارے کردار اپنے اپنے انجام کو پہنچے یا نہیں پہنچے؟، نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز نے تم سے انتقام نہیں لیا، تم اللہ تعالیٰ کے حساب و کتاب کا نشانہ بنے ہو، مسلم لیگ (ن) کو طعنے دینے والے آج سن لو چند دن پہلے یہاں تمہاری حکومت تھی اور تم نے خود ہی توڑی اور رو بھی خود ہی رہا ہے، رونے کی تیاری کر لو باقی کی زندگی رونا پڑے گا،یکم فروری سے سارے پنجاب کے دورے شروع کر رہی ہوں۔ براستہ ابو ظہبی لندن سے وطن واپس پہنچنے پر اپنے استقبال کے لئے جمع ہونے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آپ کو میری طرف سے اور نواز شریف کی طرف سے بھی سلام ہو، نواز شریف نے کہا تھا جب تم میرے لوگوں میں جانا میرا بہت پیار بھراسلام دینا، آپ سب کا بہت بہت شکریہ جو آپ اتنی بڑی تعداد میں اپنی بہن اور بیٹی کا استقبال کرنے پر یہاں آئے ہیں،میں آپ سب کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کیا میں آپ کو خوشخبری سنا دوں،آپ کا اور میرا محبوب قائد بہت جلد آپ کے درمیان موجود ہوگا۔ ان لوگوں نے نواز شریف کو بار بار نکالا،تین بار آپ نے حکومت دی،دو دفعہ ملک سے نکال دیا لیکن اللہ کا فضل دیکھو نواز شریف آج بھی ملک کا سب سے مقبول لیڈر ہے،

وہ بار بار واپس آیا بلکہ پہلے سے بڑھ کر واپس آیا اور آنے والے دنوں میں پھر واپس آئے گا، اللہ کے فضل سے آئے گا، اللہ کے کرم سے آرہا ہے، آپ کی محبت سے واپس آئے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کے بعد نواز شریف اور شہباز شریف اور آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں آپ نے میرے اوپر جس اعتماد کا اظہار کیا اور مجھے جو نئی ذمہ داریاں ملی ہیں میں اپنے وطن سے وعدہ سے کرتی ہوں

ایک دن بھی آرام سے نہیں بیٹھوں گی۔انہوں نے کہا کہ جولائی 2017ء میں ترقی کرتے ہوئے پاکستان میں نواز شریف کو ایک اقامہ پر نکال دیا تو وہ قومی سانحہ تھا،28جولائی 2017پاکستان کا بہت بڑا سانحہ تھا اور آج کا دن ہے کہ پاکستان سنبھلنے میں نہیں آرہاہے۔ پاکستان سے وعدہ ہے جب تک اس قوم کی تقدیر نہیں بدلیں گے جب تک آپ کو مشکلات سے نہیں نکالیں گے آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

مریم نواز نے پنڈال میں موجود لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ذرا بتانا نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے سارے کردار اپنے اپنے انجام کو پہنچے یا نہیں پہنچے؟، نواز شریف نے تم سے انتقام نہیں لیا،مریم نواز نے تم سے انتقام نہیں لیا،شہباز شریف نے تم سے انتقام نہیں لیا، تم اللہ تعالیٰ کے حساب و کتاب کا نشانہ بنے ہو۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی عوام سے مخاطب ہوں،مجھے احساس ہے،

نواز شریف کو احساس ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے بجلی مہنگی ہے گیس مہنگی ہے روٹی مہنگی ہے لیکن میں قوم سے یہ وعدہ کرنا چاہتی ہوں وہ نواز شریف ہی تھا جس نے تین مرتبہ قوم کو مشکل سے نکالا،پاکستان کو مشکلات سے نکالا اور ترقی کے راستے پر ڈالا،امید رکھنا ان شا اللہ ترقی کرتا ہوا پاکستان بہت جلد واپس آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے انسان کو محض ایک اقامے پر باہر نکالا گیا

جس کی 9 سال کی کارکردگی پاکستان کی 75 سال کی تاریخ سے باہر نکال دو تو پیچھے پاکستان میں کھنڈرا کے علاوہ کچھ نہیں بچتا، مجھے سمجھ نہیں آئی نواز شریف کو نا اہلی کی سزا ملی یا نواز شریف کو اہلیت کی سزا ملی، ان شا اللہ وہ دن دور نہیں جب نوز شریف کی قیادت میں پاکستان ایک بار پھر آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج اس شخص کو مہنگائی کا خیال آرہا ہے جو اپنے دور میں فرعونیت سے کہتا تھا کہ مجھے تو ٹی وی سے مہنگائی کا پتہ چلا ہے،

جو پرچیاں پڑ ھ پڑھ کر چیزوں کی قیمتیں بتاتا تھا،آٹھ مہینے کا حساب بعد میں ہوگا،پہلے گزشتہ پانچ سال کا حساب ہوگا۔ چار سال کی نا اہلی،نالائقی اور غفلت سے معیشت کو جس حال میں پہنچا دیا ان شا اللہ کچھ وقت لے گا لیکن اللہ تعالیٰ اور اسحاق ڈار پر یقین رکھو معیشت کو اس گرداب سے نکالیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کو طعنے دینے والے آج سن لو چند دن پہلے یہاں تمہاری حکومت تھی اور تم نے خود ہی توڑی اور رو بھی خود ہی رہا ہے، رونے کی تیاری کر لو باقی کی زندگی رونا پڑے گا۔

ابھی چند دن پہلے پنجاب، خیبر پختوانخواہ میں تمہاری حکومت تھی، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں بھی ہے اور الزام مسلم لیگ (ن) کو دیتا ہے،لوگ بیوقوف نہیں ہیں۔ جن حکومتوں کے بل بوتے پر اپنا خرچہ چلاتا تھا،ہیلی کاپٹروں کی سیر اور گاڑیاں دوڑاتا تھا اس نے اپنی حکومت توڑی اور اب سڑکوں پر رو رہے ہیں، یاد رکھو مسلم لیگ (ن) اور میرے یہ شیر الیکشن سے نہیں ڈرتے، الیکشن جس دن بھی ہوں گے پنجاب میں ان شا اللہ مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے الیکشن جیتے گی۔ مریم نواز نے کہا کہ میری گلے کی سرجری کو زیادہ دیر نہیں میرا گلہ خراب ہے،میری تین گھنٹے سرجری ہوئی، ڈاکٹروں نے کہا کہ میں بال بال بچی ہو ں اورکوئی نقصان نہیں ہوا۔

انہیں پتہ تھا پانچ سال سے میری سرجری ہونی،ونیا میں صرف دو ممالک ہیں لیکن انہوں نے مجھے پاسپورٹ نہیں دیا، میں خدا تعالیٰ کی بے انتہا شکر گزار ہوں کہ میں نے ان سے پاسپورٹ نہیں مانگا، اللہ تعالیٰ نے ظلم اور جبر کے باوجود ان کے آگے جھکنے نہیں دیا، ظلم کرنے والوں کو کہتی ہوں انتقام کرنے والوں کو کہتی ہوں ذرا حوصلہ کرو، میں جب ان کو ٹی وی سکرین پر روتے دیکھتی ہوں تو مجھے ترس آتا ہوں اور کہتی ہوں ذرا حوصلہ کرو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لئے نواز شریف کا ساتھ دو گے، پنجاب کی تقدیر بدلنے کیلئے ساتھ دو گے، شہباز شریف کا ساتھ دو گے، میں بھی آپ سے وعدہ کرتی ہوں ایک دن بھی گھر میں آرام سے نہیں بیٹھوں گی، اب آپ سے روز ملاقات اور باتیں ہوں گی۔ اب میں پنجاب کے دورے پر نکلنے والی ہوں، یکم فروری سے میرے پنجاب کے تمام اضلاع کے دوروں کا شیڈول بن گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…