منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ ترمیم کی بھارتی کوشش کا پردہ فاش

datetime 28  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ ترمیم کی بھارتی کوشش کا پردہ فاش

اسلام آباد(آئی این پی)سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ ترمیم کی بھارتی کوشش کا پردہ فاش ہو گیا، اٹارنی جنرل آفس نے بھارتی پریس میں شائع خبروں کا نوٹس لے لیا۔اٹارنی جنرل آفس حکام کا کہنا ہے کہ ایسی کہانیاں گمراہ کن ہیں، معاہدے میں یکطرفہ ترمیم نہیں کی جا سکتی، یہ ثالثی کی مستقل عدالت میں جاری کارروائی سے توجہ ہٹانے کی بھارتی کوشش ہے۔اٹارنی جنرل آفس کے مطابق تنازع کی پہلی سماعت دی ہیگ میں قائم ثالثی کی مستقل عدالت میں شروع ہوئی، تنازع دریائے جہلم پر 330 میگا واٹ کے کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ کی تعمیر سے متعلق ہے، دوسرا تنازع دریائے چناب پر 850 میگا واٹ کے رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ کی تعمیر پر خدشات سے متعلق ہے۔ترجمان اٹارنی جنرل آفس کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفان اسلم کر رہے ہیں، سیکرٹری آبی وسائل حسن ناصر جامی، پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ وفد میں شامل ہیں، پاکستان کی نمائندگی برطانیہ کے بیرسٹر ڈینیئل بیت لحم کے سی بھی کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…