میلان ( آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اس وقت اپنی فیملی کے ہمراہ یورپ کی سیروتفریح میں مصروف ہیں، جہاں سے ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف اٹلی کے شہر میلان کے ایک ریسٹورنٹ میں موجود ہیں جہاں ان کے ہمراہ حسین نواز اور ایک اور صاحب بھی ہیں۔ نواز شریف ‘‘کاؤ بوائے ہیٹ’’ پہنے ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق نواز شریف، مریم نواز، حسین نواز، حسن نواز، جنید صفدر سمیت خاندان کے دیگر افراد 10 کے لیے یورپ کے مختلف ممالک میں سیروتفریح کی غرض سے گئے ہوئے ہیں۔