جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ مل چکا مگر کلین چٹ نہیں ملی ، اپنا جنم دن ،نیو ایئر بیٹی کیساتھ لندن میں ہی منائینگے‘شیخ رشید

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ مل چکا مگر کلین چٹ نہیں ملی ، اپنا جنم دن اور نیو ایئر اپنی بیٹی کے ساتھ لندن میں ہی منائیں گے ،ملک کی بدقسمتی ہے کہ بزدل اور کرپٹ لوگ آگے آ گئے ہیں ۔

لندن میں فیصلہ کرنے کے بعد اتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری بیان میں کہا کہ عوام مہنگائی سے مر گئی ، معیشت اور خارجہ پالیسی تباہ ہوگئی ۔نواز شریف اپنا جنم دن اور نیو ائر اپنی بیٹی کے ساتھ لندن میں ہی منائینگے کیونکہ بھائی وزیر اعظم ہے تو انہیں سفارتی پاسپورٹ مل چکا لیکن کلین چاٹ نہیں ملی ۔ملک کی بدقسمتی ہے کہ بزدل اور کرپٹ لوگ آگے آ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انکا حقیقی دارالحکومت لندن میں ہے پاکستان میں تاوان لینے آتے ہیں، نواز شریف نے جس کو تعینات کیا اسی کے ساتھ پھڈا کیا ، لندن میں فیصلہ کرنے کے بعد اتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے سب سے اچھے تعلقات سعودی پرنس ایم بی ایس سے ہیں ۔بدعنوان لوگ اہم عہدوں پر آگئے ، نیب میں کیس بند کرانے والوں کا تانتا بندھا ہے ۔احتساب اور حساب ختم نہیں ہوگا ، 30 نومبر تک سیاست واضع ہوجائے گی ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…