سیاست کا پریشر ککر کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے،شیخ رشید نے خبردار کردیا

5  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد،راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت فوج اور عوام کو آپس میں لڑوانا چاہتی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شیخ رشید نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے

پیٹرول پر 50روپے لیوی بڑھوا دی ہے اور جس ملک کا وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ہو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سیاست کا پریشر ککر کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، حکومت فوج اور عوام کو لڑوانا چاہتی ہے۔علاوہ ازیں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ موجودہ حالات میں فوج اور عدلیہ کے خلاف بات نہیں کروں گا، عمران خان قوم کی آواز ہے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔وقارالنساء یونیورسٹی میں ہاسٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 13 سیاسی پارٹیاں غرق ہوچکی ہیں، عمران خان راولپنڈی ضرور آئے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے راولپنڈی میں تعلیمی ادارے بنائے تو پورے ملک میں رواج بن گیا اب ہر ممبر اپنے حلقے میں سکول کالج بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ باتیں کرنی آسان ہیں تاہم کام کرنا انتہائی مشکل ہے، دو سال لگ گئے وقارالنساء کالج کو یونیورسٹی بنانے کے عمل میں ،طالبات کو زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اگر آپ نے کمیشن کھانا ہے تو دنیا اور آخرت میں ناکامی ہوگی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ دو کنال میں پاکستان کا ماڈرن کالج بنارہے ہیں،، جس گھر میں تعلیم یافتہ بیٹی ہو اسے کبھی شکست نہیں دی جاسکتی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…