اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

بڑا اعلان ۔۔۔ عمران خان نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ممکنہ لانگ مارچ کا آغاز کہاں سے ہو گا، وقت اور جگہ کا تعین میں کروں گا، اہم کارڈ ابھی میرے سینے سے لگے رہیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین سے سے پارٹی رہنما وسیم رامے سمیت دیگر نے ملاقات کی۔عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو لانگ مارچ کے لئے ٹاسک دے دیئے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہر ضلع سے چھ،چھ ہزار لوگوں کو حقیقی آزادی مارچ میں لے کر آنا ہے، لانگ مارچ کا آغاز کہاں سے ہوگا وقت اور جگہ کا تعین میں کروں گا،لانگ مارچ کے بارے میں اہم کارڈ ابھی میرے سینے سے لگے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی اپنی تیاری مکمل رکھے،ہر تنظیم اپنا اپنا ڈیٹا سینیٹر شبلی فراز کو بھیج دیں، ہر ضلع میں ساڑھے تین ہزار سے زائد عہدیدار ہوں گے جو مارچ میں لوگوں کو لے کر آئیں گے،تنظیموں کی جانب سے مکمل ڈیٹا ملتے ہی لانگ مارچ کی کال دے دوں گا۔اس سے قبل عمران خان کے زیر صدارت ایوان وزیر اعلی 90 شارع قائداعظم میں اجلاس ہوا، اجلاس میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، میاں اسلم اقبال، یاسمین راشد، حماد اظہر و دیگر رہنما شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک کو کرپٹ مافیا سے بچانا ہے۔ حقیقی آزادی کی حفاظت کرنا ہے اور آزادی مارچ کے لئے جب کال دوں آپ نے باہر نکلنا ہے۔عمران خان نے اس موقع ہر ارکان سے حلف بھی لیا، سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے حلف نامہ پڑھا۔عمران خان سمیت پارٹی کی تمام قیادت اور تنظیمی عہدیداران نے حلف اٹھا یا جس میں عہد کیا گیا کہ ملک کے آئین کی سر بلندی،ملک کی سالمیت کے لئے حقیقی آزادی مارچ کے جہاد میں شرکت اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…