اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ملک میں مکمل طورپرفسطائیت ہے،
فنڈنگ کیس کاجوبدترین فیصلہ ہوسکتاہے وہ آئیگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اداکاروں کوعمران خان کی حمایت میں ویڈیوزپردھمکیاں مل رہی ہیں ،
پنجاب میں تمام کریانہ سٹوربندکردیئے گئے،فوادچودھری تاجروں کورات 9 بجے دکانیں بندکرنیکاکہہ دیاگیا،شہروں کی دکانوں کا دارومدار اس سے جڑا ہوا ہے،
ان لوگوں نے ملک کومکمل طورپرآمریت میں دھکیل دیاہے۔فواد چودھری نے کہا کہ ریاست ، ملک اور عوام کو دیوار سے نہیں لگا سکتے،
امید ہے سپریم کورٹ دونوں معاملات کو دیکھے گی،پاکستان کا عام آدمی عجیب حالات کا شکار ہوگیا ہے،
سب اپنے مقدموں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں،ایک دن پتا چلے گا کہ یہ فرار ہوگئے ہیں۔