منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شبلی فراز پیسے دے کر سینیٹر بنے ،قائمہ کمیٹی میں شدید جھگڑا

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کپتان کے کھلاڑی قائمہ کمیٹیوں میں بھی سیاسی کشیدگی کو ہوا دینے لگے ، سینٹ قائمہ کمیٹی میں چیئرمین سینیٹر افنان اللہ اور سینیٹرشبلی فراز کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ،نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق سینیٹر افنان اللہ کی زیر صدارت سینٹ

کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی اہلیہ کی ڈگری کے معاملے پر بات چیت کی گئی ، کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ انہیں اگلے اجلاس میں بلا لیتے ہیں یا ویڈیو پر لے لیتے ہیں ،ا س پر سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے ،اجلاس میں سینیٹر افنان اللہ خان اور سینیٹر شبلی فراز کے درمیان گرما گرمی ہوگئی اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،شبلی فراز نے روایتی انداز میں الزامات کی بوچھاڑ کردی اور کہا کہ ہمیں ایجنڈے کا معلوم نہیں کب بھیجا گیا، سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ آپ مسلم لیگ ن کے نمائندے نہیں ، کمیٹی کے چیئرمین ہیں ،سینیٹرافنان اللہ خان نے جواباً کہا کہ آپ بھی پی ٹی آئی کے رہنما نہ بنیں ، ایجنڈا بتا دیا جائیگا،انہوں نے سینیٹر شبلی فراز پر الزام لگا یا کہ آپ پیسے دیکر سینیٹر بنے ہیں جس پرشبلی فراز طیش میں آگئے اور کہا کہ میں آپ کو عدالت میں لیکر جائوں گا،اس موقع پر پی ٹی آئی کی خاتون سینیٹر فوزیہ ارشد بھی بول پڑیں اور کہا کہ سینیٹرافنان اللہ کمیٹی کے چیئرمین بننے کے لائق نہیں ہیں،چیئرمین کو کمیٹی روم سے باہر نکال دینا چاہئے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…