اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کو فراہم کی گئی سکیورٹی کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 16  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کیاحکامات کی روشنی میں سابق وزیراعظم عمران خان کی فْول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کوسابق وزیراعظم کیلئے

مقررسکیورٹی فورسز کی تعیناتی پرمکمل عملدرآمد کیلئے کہا گیاہے۔ترجمان کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ ہاؤس کی سکیورٹی کیلئے پولیس اورایف سی کے 94اہلکارتعینات کئے گئے ہیں،اسلام آباد پولیس کے 22 جبکہ ایف سی کے 72 اہلکار شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق خیبرپختونخواہ پولیس کی طرف سے 36، GB پولیس کے 6 اہلکاران کو بھی انکی متعلقہ حکومتوں کی جانب سے سابق وزیراعظم کی سیکورٹی کیلئے تعینات کیاگیاہے۔ترجمان کے مطابق ایس ایم ایس سکیورٹی کمپنی کے 26اورASKARI سکیورٹی کمپنی کے 9 اہلکار بھی بنی گالا ہاؤس کی سکیورٹی پرمعمورہیں۔ترجمان کیمطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی دارالحکومت اسلام آباد سے باہرموومنٹ کے دوران اسلام آباد پولیس کی 4 گاڑیاں اور23 اہلکار جبکہ رینجرر کی ایک گاڑی اور5 اہلکارانکے ساتھ ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں۔وزارت داخلہ کے زیرنگران تھریٹ اسیسمنٹ کمیٹی (Threat Assesment Committee) سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق معاملات کامسلسل جائزہ لے رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس سلسلے میں واضح ہدایات دے رکھی ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان کے پاس اگرکوئی Specific اطلاع ہے تو وہ اسے وزارت داخلہ سے ضرورشیئر کریں تاکہ سکیورٹی کے مزیدانتظامات کئے جاسکیں۔گذشتہ چند روز سے سابق وزیراعظم عمران خان عوامی اجتماعات میں اپنی جان کوممکنہ خطرات سے متعلق خدشات کااظہار کررہے ہیں۔بطور سابق وزیراعظم انکی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ جان کو لاحق ممکنہ خطرات ،سازش اور دیگر معاملات سے وزارت داخلہ اورمتعلقہ اداروں کوآگاہ کریں،وزارت داخلہ،سابق وزیراعظم عمران خان سے حاصل شدہ معلومات اورشواہد کی روشنی میں مزید اقدامات کریگی۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…