منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد میں دہشتگردی کا بڑا واقعہ ٗ حملہ آوروں کو موقع پر ہی ہلاک کردیا گیا

datetime 18  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )اسلام آباد میں پولیس ناکے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں جیلانیہ چوک ناکے پر پولیس اہلکار معمول کی چیکنگ پر مامور تھے، اس دوران موٹرسائیکل پر سوار دو دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر اندھا

دھند فائرنگ کردی، جس میں ہیڈ کانسٹیبل منور شہید، جب کہ امین اور راشد زخمی ہو گئے۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ہلاک حملہ آوروں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے پمز اسپتال میں زیر علاج پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈیوٹی پر ہیڈ کانسٹیبل دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہوئے ،اسلام آباد میں بھی دہشتگردی کے واقعات شروع ہوگئے ہیں، ہمیں الرٹ رہنے کی ضرورت ہے ، پاکستان کی ساری فورسز پاکستان کی حفاظت کیلئے جان کا نظرانہ دینے کو تیار ہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد پولیس کے شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز کراچی کمپنی کے پاس دہشتگردی کا واقعہ ہوا ،ہیڈ کانسٹیبل منور ڈیوٹی پر موجود تھے فائرنگ سے شہید

ہوئے،یہ چوری یا ڈکیتی کا واقع نہیں ہے دہشتگردوں نے فائرنگ کی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں یہ ایک قسم سگنل ملا ہے کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات شروع ہو گئے ہیں،یہ اس سال کا پہلا واقع ہے ہمیں بہت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پولیس نے اپنی جان دے کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی ساری فورسز پاکستان کی حفاظت کیلئے جان کا نظرانہ دینے کو تیار ہیں،دونوں ملزموں تک پہنچ گئے ہیں موٹر بائیکس سے ان کو ٹریس کر لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…