لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی ایک مرتبہ پھر خطرناک حد تک شدت اختیار کرگئی ہے محکمہ ماحولیات نے پیر کے روز لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 410 ریکارڈ کی جس کے بعد باغات کا شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ پیر کے روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔