پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

آزاد کشمیر انتخابات،ن لیگ نے الیکشن ڈے کی مانیٹرنگ کی حکمت عملی تیار کرلی

datetime 23  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) مسلم لیگ(ن) کی جانب سے آزادکشمیر میں ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر الیکشن ڈے کی مانیٹرنگ کی حکمت تیار کرلی گئی۔ن لیگ کی جانب سے مرکزی سپیشل مانیٹرنگ سیل قائم کیاگیا ہے جو الیکشن ڈے پر24 گھنٹے مانیٹرنگ کرے گا۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر میں ووٹ چوری ناکام بنانے کے لیے بھرپور نگرانی کی جائے گی جس کے لئے مبصر ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں، پارٹی رہنماوں اور کارکنان کوالیکشن ڈے مانیٹرنگ کے لیے ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنما اور کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں صورت حال سے مانیٹرنگ سیل کو آگاہ رکھیں گے جبکہ مانیٹرنگ ٹیموں کے علاوہ قانونی امداد کے لیے لیگل ٹیمز بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے کارندے آمرانہ اور ووٹ چوری کے ہتھکنڈوں سے باز رہیں تو بہتر ہوگا،آزاد جموں وکشمیر کا ہر شہری نہ صرف ووٹ دے گا بلکہ اپنے ووٹ کی حفاظت بھی کرے گا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…