لاہور(این این آئی ) سٹی ٹریفک پولیس کم عمر ڈرائیورز کے خلاف ان ایکشن ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کم عمر ڈرائیور گاڑی، موٹرسائیکل، رکشہ چلاتے نظر نہ آئے، انہوں نے ڈی ایس پیز کو اپنی نگرانی میں کارروائی کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ نہ دیں۔ چھٹی کے روز کم عمر بچوں موٹر سائیکل گاڑی، رکشے لیکر سڑکوں آجا تے ہیں۔ کم عمر بچے عموماََ حادثات کا باعث بنتے ہیں۔ کم عمر ڈرائیونگ پر موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ تھانے میں بند کر دیا جائے۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے چھٹی کے روز والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ والدین کم عمر ڈرائیور کی حوصلہ شکنی کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔