منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ترسیلات زرمیں نمایاں فیصد وفاقی وزارت خزانہ نے بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 29  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وزارت خزانہ نے کہاہے کہ قومی معیشت کے اشاریے نمایاں اقتصادی بحالی کی عکاسی کررہے ہیں جب کہ اقتصادی حرکیات میں تیزتراضافہ ہو رہا ہے۔

نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں حکومت نے بڑھوتری پرمبنی اقدامات تجویز کیے ہیں جس سے اقتصادی بڑھوتری کی رفتار جاری رہے گی اور اس سے معیشت میں مسابقت کی فضا کوتقویت ملے گی۔جاری مالی سال میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 29.4 فیصد، برآمدات میں 10.4، مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں 107فیصد، محصولات میں 17.5 فیصد اورکیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ اورکاروباری سرگرمیوں کے حوالہ سے نمایاں بڑھوتری قومی معیشت کی بحالی کا مظہرہے۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29.4 فیصدبڑھوتری ہوئی،26.7 ارب ڈالر زرمبادلہ ہوگیا۔وزارت خزانہ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں براہ راست سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 27.7 فیصد کی کمی ہوئی ۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…