منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور میں پانی مہنگا کر دیا گیا‎‎

datetime 24  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں پانی کی قیمت بڑھا دی گئی ، کابینہ کمیٹی ریسورس موبلائزیشن نے واسا کے بزنس پلان کی منظوری دے دی ، اجلاس کے میٹنگ منٹس جاری ہونے کے بعدنئے بلوں کا اطلاق کر دیا جائے گا۔ لاہور نیوز کے مطابق واسا نے چھ سالہ بزنس پلان پنجاب کابینہ کو منظوری کیلئے پیش کیا تھا، پنجاب کابینہ

نے کیس حتمی منظوری کیلئے کمیٹی کو بھجوا یا تھا، واسا نے تین سالوں میں واٹر ٹیرف بڑھانے کا پلان بنالیا، تین سالوں میں پانی کے بلوں میں 120 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا، میٹنگ منٹس کے اجراکے بعد پہلے مالی سال واٹر ٹیرف میں 45فیصد اضافہ کیا جائے گا۔دوسرے مالی سال میں واٹر ٹیرف 55فیصد تک بڑھایا جائے گا، تیسرے مالی سال میں واٹر ٹیرف میں 20فیصد اضافہ کیا جائے گا، تین سالوں کے بعد 500روپے پانی کا بل 1100روپے تک پہنچ جائے گا، واسا کی جانب سے 13سال بعد پانی کے بلوں کے نرخوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے ، میٹنگ منٹس کے اجراکے بعد نئے نرخ نافذ العمل ہوں گے ۔دوسری جانب ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے مطابق واسا گزشتہ ایک دہائی سے خسارے میں ہے ، واسا کو خسارے سے نکالنے اور خود مختار بنانے کیلئے ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔دوسری جانب تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل

رہی۔ دریائوں میں سندھ میںت ربیلاکے مقام پرآمد 111800کیوسک اور اخرج 155000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد39500 کیوسک اور اخراج39500کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد44300کیوسک اور اخراج40000کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد34700کیوسک اور اخراج 5000کیوسک ۔بیراجوں میں

جناح آمد188600کیوسک اور اخراج 180600کیوسک،چشمہ آمد201600کیوسک اوراخراج 185000کیوسک، تونسہ آمد181500 کیوسک اور اخراج152900کیوسک، پنجند آمد13400کیوسک، اور اخراج صفر کیوسک،گدوآمد 142400کیوسک اور اخراج 110100 کیوسک، سکھر آمد97500کیوسک اور اخراج 44900 کیوسک

کوٹری آمد37200کیوسک اور اخراج 700 کیوسک ۔تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1445.72 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.033 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1154.40 فٹ،ریزروائر

میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.959 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.10 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.128 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…