نارووال( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو غیر قانونی کاروائی کرکے کو روکا گیااب وہ ای سی ایل پر نام ڈال کر اپنی کاروائی پورا کرنا چاہتے ہیں۔گزشتہ روزنارووال میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کا ای سی ایل پر نام ڈالنے کا مقصد عدالتی حکم کی خلاف ورزی کو’’ کور اپ‘‘ دیکر قانونی شکل دینا ہے
یہ بدترین بدنیتی ہے جوحکومت کی طرف سے ظاہر کی گئی ہے حکومت عدالت کے فیصلوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینک رہی ہے 25 مارچ کو سپریم کورٹ نے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا فیصلہ دیا ہوا ہے سپریم کے فیصلے کو پنجاب حکومت نے بھی ردی کی ٹوکری میں پھینکا ہوا ہے اور اب تک بلدیاتی ادارے غیر فعال ہیں بلدیاتی ادراوں کے کروڑوں اربوں کے فنڈ من پسند لوگوں کو بندر بانٹ کر رہی ہے میں متنبہ کرنا چاہتا ہوں جو سرکاری افسران بلدیاتی اداروں فنڈز استعمال میں ملوث پائے جائے گے ان کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی جائے گی کیونکہ بلدیاتی نمائندوں کی موجودگی میں کسی اور ذریعے استعمال نہیں کئے جا سکتے احسن اقبال نے کہا کہ جہانگیر ترین کی جیب میں این ار او موجود ہے اس لئے کہ عمران خان حکومت کی جان ان کے ہاتھ میں ہے عمران خان کی جان جس طوطے میں ان کی جیب میں ہے جب وہ چاہیے گے اس طوطے کی گردن مروڑ دے گے عمران خان نے این آر او جہانگیر ترین کو نہیں دینا تو کس کو دینا ہے انہوں نے این ار او خود کو دے رکھا ہے ۔